کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

این آئی سی ڈی سی اور آئی آئی ٹی دہلی نے پی ایم گتی شکتی پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے قومی صنعتی راہداری سے متعلق ترقیاتی پروگرام کے لیے لوکیشن آپٹیملٹی (زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کا مقام) کے تجزیے پر تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


یہ پروجکیٹ باخبر فیصلہ سازی اور پائیدار صنعتی اسمارٹ شہروں کی مستقبل کی منصوبہ بندی کا خاکہ تیار کرنے میں مدد کرے گا

Posted On: 26 FEB 2024 4:37PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی ٓئی آئی ٹی)کے تحت قومی صنعتی راہداری سے متعلق ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این آئی سی ڈی سی)، تجارت و صنعت کی وزارت ، حکومت ہند اور فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی (ایف آئی ٹی ٹی-آئی آئی ٹی ڈی)نے 26 فروری 2024 کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں  ایک مفاہمت نامے (ایم او یو)پر دستخط کیے، جس کا مقصد پی ایم گتی شکتی کے اصولوں اور فریم ورک کو بروئے کار لاتے ہوئے ہندوستان میں گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ شہروں کی ترقی کے لیے لوکشن  آپٹیملٹی(زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کا مقام) کا جائزہ لینا ہے۔

صنعت اور داخلی تجارت کے شعبہ کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی قیادت میں،یہ تعاون ہندوستان کے صنعتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے استعمال کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اس سے دونوں تنظیموں کو اپنے متعلقہ ڈومینز میں  ایک دوسرے کی طاقت کا فائدہ اٹھانے میں بھی مدد ملے گی۔

مفاہمت نامے پر  دستخط کی تقریب میں سی او او (ایف آئی ٹی ٹی، آئی آئی ٹی دہلی)کرنل نوین گوپال، پروفیسر نومیش بولیا، پروفیسر سنجیو دیشمکھ،جناب دیپک گوتم، جناب پرتک بڈگوجر اور این آئی سی ڈی سی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این آئی سی ڈی سی کے سی ای او اور ایم ڈی آئی اے ایس جناب  رجت کمار سینی نے شراکت داری کی تبدیلی کی صلاحیت کے بارے میں امید ظاہر کی۔ جناب سینی نے کہا کہ’’جدید ٹیکنالوجی اور تحقیقی مہارت سے استفادہ کرکے ہم صنعتی ترقی کے لیے سازگار مقامات کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح سرمایہ کاری کو راغب کرنا، مقامی تجارت کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔‘‘

این آئی سی ڈی سی اورایف آئی ٹی ٹی –آئی آئی ٹی ڈی، پی ایم گتی شکتی، نیشنل ماسٹر پلان پورٹل کے مقامی اور تجزیاتی ڈیٹا ٹولز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پورے ہندوستان میں گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ شہروں کی ترقی کے لیےلوکشن  آپٹیملٹی(زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کا مقام)  کا جائزہ لینے کے لیے تعاون کرتے ہیں۔ یہ پہل ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ابھرنے کے ہندوستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے،جو پائیدار مستقبل کی شہری منصوبہ بندی اور ترقی میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

مفاہمت نامے کے تحت ایف آئی ٹی ٹی-آئی آئی ٹی ڈی، اپنی تکنیکی صلاحیتوں اور تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لوکشن  آپٹیملٹی(زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کا مقام) کو متاثر کرنے والے مختلف عوامل کا تجزیہ کرے گا، جس میں  کاروبار میں آسانی،زندگی گزارنے کے اخراجات، لاجسٹک لاگت، ملٹی ماڈل کنیکٹی ویٹی، زندگی کے اشاریہ میں آسانی،خاص طور پر صنعت (ایس) کے امکانات ، خام مال کی دستیابی اور پائیداریت شامل ہیں۔ اس تعاون کے نتیجے میں تیار ہونے والی جامع رپورٹ، مستقبل کے شہری منصوبہ بندی کے فیصلوں کے لیے ایک رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرے گی، جو صنعت اور معاشرے کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے گرین فیلڈ شہروں کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گی۔

جیسا کہ ہندوستان کا مقصد 5 ٹریلین کی معیشت بننا ہے، اس طرح کی کوششیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ٹیکنالوجی، تحقیق اور مل کر کام کرنا ایک مضبوط اور دیرپا مستقبل کی تعمیر میں کتنا اہم ہے۔ یہ’’وکست بھارت‘‘(ترقی یافتہ ہندوستان)کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

************

 

 

ش ح۔ ع ح۔ن ع

U. No.5379


(Release ID: 2009179) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Telugu