بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی بجلی سیکٹر پی ایس یوز کے لیے23ویں اِنٹر سی پی ایس یو کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی  کا فرائض انجام دیئے

Posted On: 24 FEB 2024 8:07PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی نے گروگرام میں 19سے 24 فروری 2024 تک پاوراسپورٹس کنٹرول بورڈ(پی ایس سی بی)کے زیراہتمام23ویں انٹرسنٹرل پبلک سیکٹر یونٹ ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج 24 فروری 2024 کوپاور گرِڈ اور این ٹی پی سی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس سنسنی خیز اوردلچسپ فائنل مقابلے میں این ٹی پی سی نے پاور گرِڈ کو تین رنز سے شکست دی اور 23ویں انٹر سی پی ایس یو کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کے چیمپئن کے طورپرابھری، جبکہ بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ (بی بی ایم بی)کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر(عملے) جناب اتم لال نے فاتح ٹیم اور دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو ٹرافیاں اور تمغے سے نوازا۔ اپنے خطاب میں جناب لال نے ٹیموں کو ان کی بہترین کارکردگی اور کھلاڑیوں کا جذبہ پیش کرنے کے لیے ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند دماغ اورجسم کی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں مثالی ہیں۔ انہوں نے تمام ٹیموں کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے این ایس پی سی حکام کی بھی ستائش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TTAA.jpg

 

اس ٹورنامنٹ میں کل 14ٹیموں نے شرکت کی تھی، جن میں بجلی کی وزارت، این ایچ پی سی، ٹی ایچ ڈی سی، این ای ای پی سی او، بی ای ای ، ڈی وی سی، سی ای اے، این ٹی پی سی، گرڈ کنٹرولر آف انڈیا، پاور گرڈ، پی ایف سی، ایس جے وی این ایل، بی بی ایم بی اور آر ای سی شامل ہیں۔اس ٹورنامنٹ کے 46 لیگ میچوں میں دلچسپ مظاہر ہ دیکھنے کو ملا۔سی ای اے کے جناب منیش شرما اور بی بی ایم بی کے جناب سنجیو پرمار کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بلے بازاور بہترین گیندباز قرار دیا گیا۔

************

 

ش ح۔ح ا ۔ن ع

 (U: 5330)



(Release ID: 2008713) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi