سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے  احمد پور میں  3,946 کروڑ روپے کے  6 قومی شاہراہوں  اور احمد پور کے دھاراشیو میں 122.9 کروڑ روپے کی لاگت کے  3 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 23 FEB 2024 5:25PM by PIB Delhi

بلا رکاوٹ  اور محفوظ سفر کے لیے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع کرتے  ہوئے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن جی گڈکری نے آج مہاراشٹر کے  احمد پور میں3,946 کروڑ روپے کے  6 قومی شاہراہوں  اور احمد پور کے دھاراشیو میں  122.9 کروڑ روپے کی لاگت کے  3 قومی شاہراہوں کے پروجکٹو ں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ریاستی وزیر جناب سنجے بنسوڈے جی، رکن پارلیمنٹ جناب سدھاکر شرنگارے، ایم پی جناب  پرتاپراؤ پاٹل چکھلی کر اور تمام اراکین اسمبلی ، عہدیداروں اور دیگر معززین نے  نقاب کشائی اور بھومی پوجن کیا۔

لاتور ضلع پورے ملک میں سویابین کی پیداوار کے لیےجانا جاتا ہے۔ اچھی سڑکیں زرعی پیداوار کی منڈیوں تک رسائی میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔ آج شروع کیے گئے پروجیکٹوں میں نیشنل ہائی وے 361 پر اوسا-چکور سیکشن کی 4 لیننگ، چکور-لوہا سیکشن کی4 لین - 4 لیننگ شامل ہے۔ اس سے مہاراشٹر کے دو اہم خطوں مراٹھواڑہ اور ودربھ کے درمیان رابطے میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ 63 پر آشٹا موڈ سے آشٹا اور تیوتگیال سے ملکاپور سیکشن کو مضبوط کرنے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس راستے سے اس علاقے میں ٹریفک میں آسانی  اور محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

ان پروجیکٹوں کا، جن کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا، اس سے مراٹھواڑہ اور ودربھ خطوں کے لوگوں کے لیے بلا رکاوٹ ٹریفک کی خدمات  اور محفوظ سفر  کا  لطف حاصل ہوگا۔ وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ اس سے آلودگی سے بھی نجات ملے گی۔ مہور شکتی پیٹھ، ناندیڑ گرودوارہ، تلجا پور کے تلجا بھاوانی مندر تک پہنچنا آسان ہوگا۔

اسی پروگرام میں آج دھاراشیو ضلع میں 3 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی۔ یہ پروجیکٹ لاتور روڈ جنکشن اور سونیگاؤں جنکشن کے کنیکٹیوٹی کو بہتر بنائیں گے۔ دھاراشیو بائی پاس شہر میں ٹریفک کا مسئلہ کم کرے گا اور زرعی مصنوعات کی نقل و حمل میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ ایندھن اور وقت کی بچت ہوگی۔ سفر محفوظ ہوگا اور حادثات کی تعداد میں کمی آئے گی۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ ر ب

U-5304



(Release ID: 2008475) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi