پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گرام پنچایت کی بامعنی ترقی سے متعلق منصوبے کے کے تحت طرفین کی باہم اثر پذیر تفہیم کے قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا

Posted On: 22 FEB 2024 5:24PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گرام پنچایت کی بامعنی ترقی سے متعلق منصوبے کے کے تحت طرفین کی باہم اثر پذیر تفہیم کے قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پنچایت اور دیہی ترقی، حکومت مدھیہ پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب  مالے شریواستو، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر، اور منصوبہ بندی آرکٹیکچر ،اسکول بھوپال کے ڈائریکٹر پروفیسر(ڈاکٹر) کیلاسا راؤ ایم بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00112BR.jpg

اپنے خطاب میں سکریٹری نے منتخب گرام پنچایتوں کو ماڈل گرام پنچایتوں کے طور پر تیار کرنے میں گرام پنچایتوں، شراکت دار اداروں اور کلیدی فریقوں  کے اہم کردار پر زور دیا اور دوسروں کے لیے اس کو اپنانے کی ایک مثال قائم کی۔ انہوں نے مقامی نقطہ نظر کے ساتھ پنچایتوں کی تعمیر نو کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے ہندوستان کی ترقی میں تعاون کیا جا سکے۔ جناب  بھاردواج نے ایک سوچی سمجھی  اور اچھی طرح منصوبہ بند مقامی ترقیاتی منصوبے کی ضرورت پر زور دیا جس کے ساتھ اس کے نفاذ کے لیے مضبوط عزم اور لگن بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020UWG.jpg

جناب وویک بھاردواج نے دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھانے اور گرام پنچایت مقامی ترقیاتی کے منصوبے کے ویژن اور پہل کو مؤثر طریقے سے عملی شکل دینے کے لیے ضروری تعاون کو متحرک کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔  جناب  بھاردواج نے مزید کہا کہ منظم اور ہم آہنگی کے طریقہ کار کو فروغ دے کر، وسائل کو متحرک کرنے میں کسی بھی کمی  کو دور کیا جا سکتا ہے، جو گرام پنچایتوں میں مقامی منصوبہ بندی کے اقدامات کے کامیاب نفاذ میں مزید سہولت فراہم کرتا ہے۔جناب بھاردواج نے مختلف فریقوں کے درمیان اشتراک پر مبنی کوششوں اور مربوط کارروائیوں کی اہمیت اور مقامی نقطۂ نظر پر زور دیا تاکہ بنیادی سطح پر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے اور مقامی منصوبے کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جاسکے۔ گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب وویک بھاردواج نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پائیدار دیہی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے، ایک مقررہ مدت کے اندر اس کے نفاذ کے لیے سنجیدگی سے عہد کریں۔ سکریٹری نے گرام پنچایتوں، شراکت دار ایجنسیوں اور فریقوں پر  زور دیا کہ وہ امرت کال کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بنیادی سطح پر مقامی منصوبہ بندی کو نافذ کرنے اور اس کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس کارروائی کو آگے بڑھائیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HRT8.jpg

جناب وویک بھاردواج نے امید ظاہر کی کہ دو روزہ قومی ورکشاپ اس اہم اقدام کو آگے بڑھانے کے لیے ایک واضح فریم ورک اور سمت فراہم کرنے کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کرے گی، جس سے ملک بھر میں گرام پنچایتوں کو بااختیار بنانے اوراس کی  ترقی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057FCA.jpg

مدھیہ پردیش حکومت کے پنچایت اور دیہی ترقی کے محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، جناب مالے شریواستو، نے گرام پنچایتوں میں مقامی ترقیاتی منصوبے کے نفاذ کے لیے وسائل کو یکجاکرنے اور کوششوں  میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DU3W.jpg

گرام پنچایت مقامی ترقیاتی منصوبے پر قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم نگر نے دیہی علاقوں کے لیے مقامی منصوبہ بندی اور آگے بڑھنے کے راستے پر ایک جامع پیشکش کی اور ورکشاپ کے مقاصد اور اقدامات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کی۔ جناب آلوک پریم نگر نے پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ مقامی منصوبہ بندی کے طریقہ کار اور اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0070A22.jpg

بھوپال کے منصوبہ بندی اور آرکٹیچر کے اسکول کے ڈائریکٹرپروفیسر(ڈاکٹر) کیلاسا راؤ ایم نے تمام شرکاء اور مندوبین کا پرتپاک خیرمقدم کیا، اور مقامی منصوبہ بندی کے عمل کی موجودہ صورتحال اور خاکے پر ایک جائزہ مشترک کیا۔

اس ورکشاپ کا اہتمام پنچایت راج کی وزارت نے بھوپال کے اسکول آف پلاننگ اور آرکیٹیکچرکے اشتراک سے کیا تھاجس میں پنچایتی راج کے مختلف ریاستی محکموں کے سرکردہ وفود، منصوبہ بندی اور فن تعمیر کے اداروں، صنعت کے ماہرین، اسمارٹ سٹی مشن کے رہنماؤں ، مالیاتی اداروں اور سرکاری ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008DPB3.jpg

اس موقع پر مدھیہ پردیش، کرناٹک، اڈیشہ، اتر پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں بنائے گئے مقامی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈیارٹمنٹس کے افسران نے دیہی علاقوں میں منصوبہ بندی داخل کرنے کے لیے بہترین متبادل کا بھی پتہ لگایا ۔ا سمارٹ شہروں میں جی آئی ایس  پر مبنی ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیہی علاقوں کے ترقیاتی منصوبے کو ترتیب دینا اور نفاذ کے رہنما خطوط کو نافذ کرنے  پر بھی بات چیت ہوئی۔ ورکشاپ کا مقصد گرام پنچایتوں اور ریاستی سطح کے اداروں کے لیے اہم طریقوں اور تفہیم کے ساتھ اختتام پذیر کرنا ہے، تاکہ ہندوستان کے دیہاتوں کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کے حل کو فروغ دیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009V03M.jpg

*****

ش ج۔ ح ا ۔ ج ا

U-No. 5273


(Release ID: 2008274) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi