وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جنابِ دھرمیندر پردھان كا آئی آئی ٹی تروپتی کے چوتھے اور پانچویں کانووکیشن سے خطاب


آئی آئی ٹی تروپتی کے طلباء دولت آفرینوں میں بدل جائیں گے اور وکست بھارت کے مقصد کی تكمیل کریں گے : جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 22 FEB 2024 7:23PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت كاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی تروپتی کے چوتھے اور پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے غیر روایتی طور پر خطاب کیا اور ڈگری یافتگان کو مبارکباد دی۔ تقریب کے دوران انہوں نے آئی آئی ٹی تروپتی میں سیمینس اور ویپرو کے اشتراک سے تیار کردہ سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) کا بھی افتتاح کیا۔ سی ای او نے اسمارٹ مینوفیكچرنگ اور ای وی تیكنالوجیوں اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ، ای وی مینوفیکچرنگ اسمارٹ گرڈ وغیرہ سے متعلق سات لیبارٹریز  پر توجہ مركوز كی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ادارے کے طلباء دولت آفرینوں میں تبدیل ہوجائیں گے اور وکست بھارت کے مقصد کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ جدت طرازی اور بین الضابطہ تحقیق پر انسٹی ٹیوٹ کی توجہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے سماجی و اقتصادی تبدیلی کا عمل سامنے آئے گا جو یووا شکتی کی توانائی کو عالمی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کرے گا۔

2015 میں قائم كردہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تروپتی (آئی آئی ٹی تروپتی) حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اسے ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت قومی اہمیت کا ادارہ قرار دیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی تروپتی نے 2016-2015 کے تعلیمی سال میں رہنمائی کرنے والے ادارے آئی آئی ٹی مدراس کے تعاون سے کام کرنا شروع کیا۔ تعلیمی پروگرام کا آغاز اگست 2015 میں سول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، اور مکینیکل انجینئرنگ کے شعبوں میں بی ٹیک پروگرام میں طلباء کو داخلہ دے کر کیا گیا تھا۔ تحقیقی پروگرام یعنی ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام تعلیمی سال 2017 سے شروع ہوئے ہیں۔ اس کے بعد، کیمیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کا نیا پروگرام اگست 2018 میں شروع ہوا۔ میکینیکل، الیکٹریکل اور کمپیوٹر سائنس کے شعبوں میں ایم ٹیك پروگرام بھی اگست 2018 سے شروع کیے گئے ہیں۔ ریاضی میں ایم ایس سی پروگرام اگست 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ تازہ ترین اضافہ ماسٹر آف پبلک پالیسی پروگرام ہے جسے 2022 میں ہندوستان میں پالیسی پروفیشنلوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

******

U.No:5269

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2008202) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi