نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی میری ٹائم سیمینار – ملن   2024 کے افتتاح کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کی تقریر کا متن

Posted On: 22 FEB 2024 1:54PM by PIB Delhi

نمسکار!

مجھے مشرقی بحری کمانڈ میں آپ کے ساتھ ہونے پر خوشی ہے جس نے ہندوستان کی بحری تاریخ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کے لیے  خوب نام کمائے ہیں ۔  میں اپنے تمام دوستوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ملن  2024 کے بین الاقوامی میری ٹائم سیمینار میں شرکت کے لیے کئی ممالک سے اکٹھا ہوئے ہیں ۔  میرے وہ دوست جو بیرون ملک سے تشریف لائے ہیں انہیں بتاتا چلوں کہ ملن  ایک ہندی لفظ ہے   ،   ملن  کا مطلب ہے دل ، دما غ اور روح کا شاندار امتزاج  ۔یہ سیمینار بلاشبہ اسی کی مثال پیش کرے  گا ۔

یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ملن  کے ایڈیشن مسلسل نتیجہ خیز ثابت  ہو رہے ہیں اور کچھ طریقوں سے آگے کے موقف کی وضاحت کر رہے ہیں۔ یہ بہترین طور طریقوں اور مہارتوں کو مشترک کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ زمینی سطح پر بات چیت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

1995 میں 15 سے زیادہ جنگی جہازوں اور 51 وفود کی شمولیت کے ساتھ معمولی آغاز کے ساتھ، ملن  یقینی طور پر شرکت کرنے والی بحریہ کے لیے بامعنی مذاکرات اور بات چیت کے لیے ایک ترسیلی پلیٹ فارم بن رہا ہے ۔

دوستو ،   

ہر قسم کی  اہم ٹیکنالوجیز نے ہماری زندگیوں میں گہرا اثر ڈالا ہے ۔  یہ چیلنجز اور مواقع دونوں پیش کرتے ہیں ۔  مجھے یقین ہے کہ آپ سب کے لیے اس پہلو پر بھی غور کرنے کا ایک موقع آئے گا ۔

ملن  2024 کا مقصد عالمی تعاون اور بحری سلامتی  - ایک ابھرتا ہوا چیلنج -   کو مضبوط کرنا ہے ۔  اس کا مقصد حصہ لینے والی بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے ۔  اس شعبے کے ماہرین کا یہ  اہم اجتماع بہت ضروری سمندری تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے  مختلف ملکوں کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے ۔

فعال تعاون کی کلید اور اگر میں کہہ سکتا ہوں تو صرف مشترکہ امن اور خوشحالی کی کلید ہے ۔  ملن  2024  کا واقعی ایک مناسب موضوع ہے ’’سمندروں کے پار پارٹنرز: تعاون،  باہمی تال میل اور ترقی‘‘۔  موجودہ  دور ، ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو دیکھتے ہوئے  مطابقت اور اتحاد کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو جغرافیائی حدود سے ماورا ہے ۔

دوستو،

یہ ان چیزوں کی فٹنس میں ہے کہ ہندوستان، انسانیت کا چھٹا حصہ اور سب سے بڑی فعال متحرک جمہوریت کا گھر ہے، ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ شراکت داری، تعاون، سمندروں میں ہم آہنگی اور سمندری سلامتی سے متعلق مسائل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔

ہمیں درپیش چیلنجوں کے پیش نظر،  ملکوں  کے لیے ضروری ہے کہ وہ اکٹھے ہوں، تجربات کا اشتراک کریں اور اپنے اپنے سمندروں کی حفاظت، سلامتی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کریں ۔

متعلقہ فریق یقینی طور پر سمندری مشقوں کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے جو باہمی تعاون کو بہتر بنائے گی، بہترین طریقوں کے تبادلے کو قابل بنائے گی اور یقینی طور پر اعتماد میں اضافہ کرے گی تاکہ مستقبل میں مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر مشن انجام  دیا جا سکے۔  عالمی سپلائی چینز کا تحفظ، گہری علاقائی کشیدگی سے گریز اور  سمندری معیشت کا استحصال وہ  عالمی خدشات ہیں جنہیں اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا  ہے۔

میری ٹائم آرڈر کی پابندی خطے کے امن اور ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ سپلائی چین کی بحالی اور تجارت و کاروبار کے فروغ کے لیے بھی ضروری ہے ۔  سمندروں نے ہندوستان کی تاریخ میں وادی سندھ کی تہذیب کے زمانے سے لے کر ہزار وں سال پرانے دور تک  ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔

تجارت و کاروبار کے لیے سمندروں پر عالمی انحصار کے لیے سمندری لائنوں کے تحفظ کی ضرورت ہے   اور جو بہت بڑا ہے جس میں کرہ ارض کے ہر فرد کو شامل کیا گیا ہے ۔  اس عالمی انحصار کے لیے سمندروں ،  مواصلات کی لائنوں کے تحفظ کی  شدید ضرورت ہے ۔

سمندری ڈومین نیلی معیشت کے لیے بھی بہت ضروری ہے ۔  قدیم ہندوستانی فلسفہ تمام زندگی کے باہمی ربط پر زور دیتا ہے اور عظیم تر بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔  یہ ہماری تہذیبی اخلاقیات کا نچوڑ رہا ہے جو ہماری جی - 20 کی صدارت کے دوران نعرہ ’’ایک  کرہ ارض  ، ایک خاندان ،  ایک مستقبل‘‘   میں پوری طرح جھلکتا تھا ۔  

اس کو پوری طرح ذہن میں رکھتے ہوئے خطے میں سبھی کے لیے سلامتی اور ترقی کے لیے ایک مخفف ساگر – 2015  شروع کیا گیا تھا ۔  یہ سب کے لیے شمولیت اور ترقی پر زور دیتا ہے ۔

ساگر کی توجہ سمندروں کے پائیدار استعمال کے لیے مشترکہ تعاون پر مبنی اقدامات پر مرکوز ہے اور خطے میں ایک محفوظ اور مستحکم  بحری شعبے کےلیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے ۔

2019 میں، مشرقی ایشیا سمٹ میں، اس اقدام کو بھارت  - بحر الکاہل  سمندری پہل (آئی پی او آئی) کے ذریعے مزید بڑھایا گیا اور اس کی وضاحت کی گئی جس میں میری ٹائم سیکیورٹی کے سات ستونوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں میری ٹائم ایکولوجی، میری ٹائم ریسورسز، صلاحیت سازی اور وسائل کی تقسیم، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور انتظام، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیمی تعاون، تجارتی رابطہ اور میری ٹائم ٹرانسپورٹ  شامل ہیں ۔

آپ سب متفق ہوں گے، یہ اس تصور کے لیے بنیادی چیزیں  ہیں جس کے لیے آپ یہاں موجود ہیں ۔  یہ ان چیلنجوں اور مواقع کے ساتھ گہرائی سے گونجتا ہے جو ہمارے عصری سمندری منظرنامے کی وضاحت کرتے ہیں ۔

باہمی تعاون کی حکمت عملی کو نافذ کرنا چیلنج  سے بھرپور ہے ۔  مختلف حالات سے بات چیت کرنی ہے، اس  چیلنج سے بھرپور کام کو حاصل کرنا ہے، اس سیمینار میں آپ کی سوچ سے پورا کرنا ہے ۔  اس کے لیے میری ٹائم ایجنسیوں کو باہمی تعاون کو بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرنے اور علاقائی قوانین پر مبنی آرڈر پر اتفاق کرنے کی ضرورت ہے ۔

مجھے اس اہم اجتماع کی طرف اشارہ کرنے کی ضرورت نہیں، اس وقت اصول پر مبنی آرڈر کا چیلنج عروج پر ہے ۔  اس کا حل ایک ناگزیر ضرورت ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ سیمینار کوئی راستہ  ضرور نکال لے گا ۔

حالیہ برسوں میں، ہم نے بحری شعبے میں سیکورٹی کے زبردست چیلنجز دیکھے ہیں اور ان سے ایک نئی، خطرناک جہتیں حاصل ہوئی ہیں جو امن کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، سپلائی چین کو غیر متزلزل کرنے کے بارے میں بتانے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔  اگر آپ سپلائی چینز کو غیر متزلزل کرتے ہیں تو اس کا اثر جیومیٹرک ہوتا ہے، جو عام لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالتا ہے اور اس لیے میرے خیال سے یہاں کے لوگوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پائیدار راستہ تلاش کریں تاکہ سپلائی چین برقرار رہ سکے ۔

دوستو،

ہندوستان ہمارا  ملک قابل ذکر ترقی کی چوٹی پر کھڑا ہے - ہم پانچویں سب سے بڑی عالمی معیشت ہیں ۔  دہائی کے آخر تک ، ہندوستان ،  جاپان اور جرمنی سے آگے نکل کر تیسری بڑی معیشت کا حامل ملک ہو جائے گا ۔  قوت خرید کے لحاظ سے ہم عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ہم نے اپنی نظریں 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ملک   - وکست بھارت  -بننے پر مرکوز کر رکھی ہیں ۔  ہندوستان کی بحری طاقت 2047 تک ہماری میراتھن کے لیے اہم ہوگی ۔

دوستو،

ہمارے سمندر ہمیں الگ کرنے کے بجائے ہمیں جوڑنے کے راستے ہیں اور میں کہوں گا کہ یہ ہمیں جوڑنے کے خوشگوار راستے ہیں ۔

یہ عالمی تجارت، خیالات کے تبادلے اور زندگی کی بقا کے لیے بہت ضروری ہیں ۔  آپ سب کو زندگی کو بہت مختلف انداز میں دیکھنے کا فائدہ ہے ۔  ہم میں سے جو لوگ آپ کی طرح سمندر میں نہیں جاتے وہ اس قسم کی زندگی سے محروم ہیں جو آپ کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔  ہمارے لیے، جو اس شعبے کا حصہ نہیں ہیں، یہ آپ کے لیے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، یہ دیکھنا ایک چیلنج ہے کہ یہ زندہ ہے، یہ برقرار ہے ۔

یہ ضروری ہے کہ   ہم سمندروں کی حفاظت اور تحفظ کی اپنی اجتماعی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے سمندروں تک ایک مشترکہ وسائل کے طور پر پہنچیں لیکن ہمیں اسے پھلنے پھولنے میں بھی مدد  فراہم کرنی چاہیے ۔

یہ مشترکہ ماضی آج بھی سفارتی مذاکرات کو قائم کرنے اور آگے بڑھانے میں بہت اہمیت رکھتا ہے ۔  یہ سمندری رابطے کی منفرد نوعیت کی وجہ سے ہے، جو عظیم بھارتی رزمیہ رامائن کو تلاش کرتا ہے، جو جنوب مشرقی ایشیائی ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے ۔

دوستو!

یہ جاننا خوش آئند ہے کہ 2020 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے طور پر ہندوستان نے سمندری سلامتی کو بڑھانے کے لیے ایک عالمی روڈ میپ کے تصور میں متحرک قیادت اور سمت فراہم کی ہے جو ابھرتے ہوئے عالمی نظام کے خاکے کو تشکیل دینے میں ایک طویل سفر طے کرے گا ۔

یہ پہلا موقع تھا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’’بحری سلامتی میں اضافہ: بین الاقوامی تعاون کا معاملہ‘‘ پر کھلی بحث اگست 2021 میں منعقد ہوئی اور اس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی ۔  یہ پہلی بار اہم تھا کہ اس طرح کے ایک اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں میری ٹائم سیکورٹی کو ’’ایک خصوصی ایجنڈا  کے موضوع کے طور پر جامع انداز میں‘‘غور کیا گیا ۔

بحری سلامتی کے متنوع پہلوؤں کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ مربوط،  بلکہ گہرائی سے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ جائز بحری سرگرمیوں کی حفاظت اور حمایت کی جا سکے اور  سمندری شعبے میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے جو بنی نوع انسان کی مشترکہ میراث ہے ۔

اس وراثت کو بظاہر کم اہمیت دی جاتی ہے ۔  لوگوں کو اس کی گہرائی اور قدر کو پہچاننے کی ضرورت ہے ۔  ہندوستانی مشغولیت کی علاقائی تنظیمیں جیسے کہ انڈین اوشین کمیشن ( آئی او سی)، انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن (آئی او آر اے ) ،  کثیر شعبہ جاتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون کے لیے خلیج بنگال اقدام (بمسٹیک ) اور کولمبو سکیورٹی کانکلیو  (سی ایس سی)    بحری امور کے لیے تعاون پر مبنی نقطہ نظر ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے ۔

یہ علاقائی اقدامات بات چیت، تعاون اور اجتماعی کارروائی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بحری شعبے میں درپیش چیلنجز سرحدوں تک محدود نہیں ہیں ۔

مجھے اس  اہم  اجتماع کی طرف اشارہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ یہاں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے موجود ہیں، یہ بھی بہت اہم ہے ۔  یہ جدت طرازی کی راہ ہموار کرتا ہے، اس سے آپ کو چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی بات چیت انتہائی نتیجہ خیز  ثابت ہوگی ۔

ہمارے سمندروں کا آپس میں جڑا ہونا مشترکہ خدشات کو دور کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا تقاضا کرتا ہے، بشمول سکیورٹی جیسا کہ میں نے پہلے اشارہ کیا تھا اور جو کہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔  سیکیورٹی اب دیوار پر لکھی ہوئی تحریر نہیں ہے، جو لوگ براہ راست اس سے متعلق نہیں ہیں وہ بھی اس کی حفاظت کے بارے میں آگاہ ہیں ۔  ایک اور اہم پہلو، شاید ہی کوئی مہینہ گزرتا ہو جب یہ مسئلہ میڈیا اور پائیدار ترقی کے مرکزی مرحلے پر نہ  آتا ہو ۔

سمندری حدود نقشے پر محض لکیریں نہیں ہیں، یہ قوموں کی زندگی کی لکیریں ہیں، وہ راستے ہیں جن کے ذریعے تجارت چلتی ہے، معیشتوں کو جوڑتی ہے اور ترقی کو فروغ دیتی ہے ۔

مجھے اس اہم  اجتماع میں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ تکنیکی درآمد، آپ جو رابطہ برقرار رکھتے ہیں، اس میں ایک کوتاہی معیشت کی دنیا کے لیے انتہائی کمزور ہوگی ۔  بھارت ان حدود کا احترام کرنے اور ایک اصول پر مبنی سمندری حکم کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

یہ ہماری قیادت کا مستقل مؤقف ہے اور ہمارے وزیر اعظم ریکارڈ پر  کہہ چکے ہیں کہ یہ توسیع کا دور نہیں ہے اور تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔  کرہ ارض کو اس کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے ۔

ہمارا ماننا ہے کہ بین الاقوامی قانون  بشمول اقوام متحدہ کے کنونشن آن دی لا آف دی سی (یو این سی ایل او ایس)،  کی پاسداری اور میں کہوں گا، پرامن بقائے باہمی اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے ضروری، لازمی اور واحد راستہ ہے ۔  موجودہ دور میں، مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی اس سے اختلاف نہیں کرے گا ۔  یہ پہلو سخت دباؤ اور سمجھوتہ کا شکار ہے ۔

یکطرفہ اقدامات اور بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرنے کے بہت دور رس نتائج ہو سکتے ہیں جو پورے خطے کے استحکام اور سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں ۔  اور اگر وقت پر اچھی طرح سے قابو نہ پایا گیا تو یہ علاقائی تنازعات سے آگے بڑھ سکتا ہے ۔

بحری فوقیت کی تاریخ کے ساتھ، ہندوستانی بحریہ جہاز رانی کی آزادی کے اصولوں کو برقرار رکھنے، علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور بحری میدان میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے پوری طرح وقف ہے ۔

ہندوستانی بحریہ نے ملن  جیسے اقدامات کے ذریعے علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو ارد گرد کی بحریہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر رہنے، تجربات کا اشتراک کرنے اور پائیدار شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ایک بامعنی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔

دوستو،

جب ہم بات چیت میں مشغول ہیں، آئیے ہم اجتماعی طور پر گہرے تعاون، خیالات کے تبادلے اور سمندری میدان میں بدلتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہترین طور طریقوں کی تلاش کریں ۔

ایک ایسے شخص کے طور پر جو آپ کے شعبے سے براہ راست منسلک نہیں ہے، میں کہہ سکتا ہوں، چیلنجز کہیں سے بھی آسکتے ہیں، آپ کے چیلنجز کسی بھی وقت سامنے آسکتے ہیں ۔  آپ کی تیاری 24 گھنٹے ساتوں  دن ہونی چاہیے ۔  میں تمام شرکاء کا اس مقصد سے وابستگی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ملن 2024  کے دوران نتیجہ خیز بات چیت کا منتظر ہوں ۔

میرے غیر ملکی مندوبین  ،آپ ثقافت کی سرزمین بھارت میں ہیں ۔  5000 سال سے زیادہ کی تہذیبی گہرائی والی یہ سرزمین ہے ، مجھے یقین ہے کہ آپ نے اس ملک اور اس شہر میں خوشگوار لمحات گزارے ہوں گے ۔

شکریہ! جئے ہند!

*******

ش ح ۔  م ع  ۔ ت ح

(U:  5252)


(Release ID: 2008129) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi