کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت کے کول گیسیفیکیشن پر روڈ شو پر اسٹیک ہولڈروں كی طرف سے حوصلہ افزا ردِ عمل
Posted On:
21 FEB 2024 6:11PM by PIB Delhi
حکومت ہند كی وزارت کوئلے كی وزارت نے 21 فروری 2024 کو ممبئی میں ایک اور روڈ شو کا اہتمام کیا جس کا مقصد ملک بھر میں کوئلہ/لگنائٹ گیسیفیکیشن كے پروجیکٹوں کو فروغ دینا تھا۔ اس تقریب نے کوئلہ/لگنائٹ گیسیفیکیشن پروجیکٹوں کے فروغ کے لیے حکومت کی اسکیم کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر اپنی خدمات پیش كیں جس میں ہندوستان کے توانائی کے منظر نامے اور اقتصادی ترقی میں ان کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔
کوئلے كی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگراجو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ویسٹرن کول فیلڈ لمیٹڈ كے چیئرمین، ڈائریکٹر (فنانس) کول انڈیا لمیٹڈ اور مشیر(پروجیکٹس) کوئلہ کی وزارت نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

سرمایہ کاروں، صنعت کے ماہرین، اور اسٹیک ہولڈروں کی شرکت والی اس تقریب نے کوئلے کے شعبے میں جدت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کیا۔ کوئلہ کی وزارت کا مقصد کوئلہ/لگنائٹ گیسیفیکیشن پروجیکٹس میں سرمایہ کاری اور تکنیکی ترقی کو سٹریٹجک اقدامات اور پالیسی فریم ورک کے ذریعے متحرک کرنا ہے جو صاف ستھرے اور توانائی سے بھرپور مستقبل کے لیے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہے۔
کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کوئلہ کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگاراجو نے کوئلے کے متنوع استعمال کی نشاندہی کے رخ پر ہندوستان کی توانائی کی حفاظت میں کوئلے کے گیسیفکیشن کی اہمیت کی وضاحت کی۔ اس سے درآمداتی متبادل کے حصول میں مدد ملے گی اور قوم اس طرح مزید خود انحصار بن جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کول گیسیفیکیشن کی طرف حوصلہ افزائی سے کوئلے والے علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ کول گیسیفیکیشن کے لیے حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے جیسے کہ مالی اعانت کی اسکیم کا نفاذ، کوئلے کے لنکیجز کی پیشکش، قیام کے لیے زمین، انہوں نے ایک غیر آلودہ اور صاف ستھرے مستقبل کی جانب ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی۔
کول انڈیا لمیٹڈ کے ڈائریکٹر (فنانس)جناب مکیش اگروال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کول گیسیفیکیشن کی اہمیت اور کوئلہ گیسیفیکیشن کے میدان میں 'آتم نربھربھارت' کے حصول کی خاطر حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیل فراہم کی۔
اسکیم کے پروجیکٹ مینجمنٹ كی ایجنسی ایس بی آئی کیپیٹل مارکیٹس لمیٹڈ كے نائب صدرجناب شبھم گوئل نے کوئلہ/لگنائٹ گیسیفیکیشن پروجیکٹوں کے فروغ کے لیے اسکیم کے کلیدی شکلوں پر ایک پریزنٹیشن دی۔

ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ كے چیئرمین جناب جئے پرکاش دویدی نے گیسیفیکیشن کے دائرے میں سی آئی ایل کے فعال اقدامات اور کوششوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے جدت اور پائیداری کے لیے سی آئی ایل کے عزم کو اجاگر کیا اور صاف ترین توانائی کے حل کی طرف منتقلی کو آگے بڑھانے میں کمپنی کے کردار پر زور دیا۔
انہوں نے کول گیسیفیکیشن کے مواقع کی مزید وضاحت کی اور تکنیکی صلاحیت سے لیس عملاً دلچسپی رکھنے والوں پر زور دیا کہ وہ صاف ستھرے مستقبل کی تعمیر کے لیے سی آءی ایل کے ساتھ شراکت کریں اور 2070 تک حتمی ہدف حاصل کرنے میں مدد کریں۔
صنعت کے ماہرین نے کول گیسیفیکیشن کے اہم پہلوؤں بشمول فنانسنگ پہلوؤں اور کول گیسیفیکیشن کے مواقع پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ان میں تحقیق و ترقی کی کوششیں، ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئلے کی گیسیفیکیشن کی اہمیت؛ ہائی ایش کول گیسیفیکیشن اور ہائی ایش کول گیسیفیکیشن میں اپ اسکیلنگ شامل ہیں۔
صنعت نے اس اسکیم پر اپنے خیالات پیش کیے جس کا اعتراف وزارت کوئلہ نے کیا۔ اس میں اس اسکیم کے لیے آر ایف پی کو جلد ہی اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں/فیڈ بیک کے لیے پبلک فورم میں ڈالنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اپنے اختتامی کلمات میں کوئلے كی وزارت كے ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگاراجو نے زور دیا کہ یہ صحیح وقت ہے۔ ملک صاف ستھری کوئلے کی ٹیکنالوجی میں تنوع پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کوئلے کے شعبے میں پائیدار طریقوں سے فائدہ اٹھانے كے لیے صنعت کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا كہ وہ توانائی کے شعبے میں خود انحصار بننے کے اس سفر کا حصہ بنیں۔
کوئلہ کی وزارت نے تمام شرکاء کو اس اسکیم میں فعال طور پر حصہ لینے اور کوئلہ/گیسیفیکیشن پروجیکٹوں کے ذریعے ہندوستان کی توانائی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تعاون کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔
******
U.No:5217
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2007815)
Visitor Counter : 89