قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی جنتا پارٹی کے وفد نے ون نیشن ون الیکشن پر ایچ ایل سی کو میمورنڈم سونپا

Posted On: 20 FEB 2024 8:33PM by PIB Delhi

ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے چیئرمین جناب رام ناتھ کووند اور اس کے ارکان یعنی جناب این کے سنگھ اور جناب سنجے کوٹھاری نے آج سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھی تاکہ انتخابات کے بیک وقت انعقاد سے متعلق معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس کے ایک حصے کے طور پر، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وفد کی قیادت جناب جے پی نڈا، ممبر پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر، جناب بھوپیندر یادو، مرکزی کابینہ کے وزیر محنت اور روزگار، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور قومی جنرل سکریٹری، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جناب اوم پاٹھک، نیشنل ایگزیکٹو، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایچ ایل سی سے ملاقات کی اور ایک تحریری میمورنڈم سونپا۔ پارٹی کے ارکان نے ایچ ایل سی کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت کی جس میں پارٹی نے ون نیشن، ون الیکشن کے تصور کی حمایت کا وعدہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ش ت۔ن ا۔

U-5182


(Release ID: 2007555) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi