بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے منڈا کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ پریکول لمیٹڈ کے (تقریباً) 8.79 فیصد ایکویٹی شیئر کیپٹل کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
20 FEB 2024 6:33PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) نے منڈا کارپوریشن لمیٹیڈ (منڈا/ ایکوائرر کے ذریعے پریکول لمیٹیڈ (پریکول/ٹارگیٹ ) کے ایکویٹی شیئر کیپٹل کے (تقریباً) 8.79 فیصد کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج کا تعلق منڈا کے ذریعے پریکول کے ایکویٹی شیئر کیپیٹل کے 8.79 فیصد (تقریباً) تک کے حصول سے ہے۔
ایکوائرر آٹو- کمپوننٹس کے پرزوں کی تیاری کے کاروبار میں مصروف ہے اور ہندوستان میں مختلف حصوں میں اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایم ) اور ٹائر- 1 کو پورا کرتا ہے۔
ٹارگٹ پورے ہندوستان اور عالمی سطح پر او ای ایم ، ٹائر-1 اور متبادل مارکیٹوں کے لیے آٹوموبائل اجزاء کی تیاری کے کاروبار میں مصروف ہے۔
سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ت۔ن ا۔
U-5180
(Release ID: 2007520)