بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی  فاؤنڈیشن نے سابق فوجیوں کے 12,500 بچوں کی تعلیم کے لیے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں تعاون کیا

Posted On: 20 FEB 2024 3:17PM by PIB Delhi

آرای سی  لمیٹڈ، ایک مہارتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزہے  جو بجلی کی وزارت کے تحت ہے اور ایک سرکردہ این بی ایف سی  ہے ۔جس  نے آرای سی  فاؤنڈیشن،جو آرای سی کا سی ایس آر یونٹ ہے،   کے ذریعے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں 15 کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے۔ یہ رقم سابق فوجیوں کے 12500 بچوں کی تعلیم کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ شراکت آر ای سی فاؤنڈیشن کے ان لوگوں کی حمایت کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے جنہوں نے ملک کےلئے بے لوث خدمت کی ہے۔

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) کا قیام مسلح افواج کے سابق فوجیوں، بیواؤں اور ان کے زیر کفالت افراد کے ساتھ ساتھ ان اداروں اور تنظیموں کی مدد کے لیے کیا گیا ہے جو فالج کے شکار فوجیوں کی بحالی کے لیے بنائے گئے ہیں۔

یکجہتی کے علامتی اشارے میں، آرای سی  فاؤنڈیشن میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، محترمہ  ترونہ گپتا نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ کے سکریٹری کو چیک پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00164D0.jpg

 

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ کے سیکرٹری نے کہا  کہ ’’ہم آر ای سی  فاؤنڈیشن کی حمایت کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ان کا 15 کروڑ روپے کا تعاون سابق فوجیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے امداد اور بہبود کے پروگرام فراہم کرنے کی ہماری کوششوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔‘‘

آر ای سی فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلح افواج کی کمیونٹی کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، آر ای سی  فاؤنڈیشن کے ای ڈی سی ایس آر نے کہا:’’آرای سی  فاؤنڈیشن میں، ہم اپنے سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو عزت دینے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں۔  فلیگ ڈے فنڈ میں ہمارا تعاون  ان کی فلاح  اور بہبود کے لیے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

آر ای سی فاؤنڈیشن کی طرف سے دی گئی شراکتیں ان لوگوں کی مسلسل حمایت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی جنہوں نے قوم کی خدمت کی ہے۔ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں آر ای سی فاؤنڈیشن کا تعاون کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے اس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں تعاون

ہندوستان کے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) میں دل کھول کر اپنا تعاون دیں اور جنگ اپنی جائیں قربان کرنے والے سپاہیوں کی  بیواؤں، سابق فوجیوں (ای ایس ایم) اور شہداء کے وارڈز کے ساتھ اپنے فوجیوں اور ان کے رشتہ دار یا منحصریا  اہل خانہ  کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ اے ایف ایف ڈی ایف  میں عطیات انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن جی 80(5)(vi) کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ یہاں آن لائن تعاون کریں۔

آر ای سی  لمیٹڈ کے بارے میں

آر ای سی  بجلی کی وزارت کے تحت ایک 'مہارتنا' سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، اور آربی آئی کے ساتھ نان بینکنگ فائنانس کمپنی (این بی ایف سی ) اور انفراسٹرکچر فنانسنگ کمپنی (آئی ایف سی ) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ آر ای سی  پورے پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کی مالی معاونت کرتی ہے جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری اسٹوریج، پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس شامل ہیں۔ حال ہی میں، آر ای سی  نے سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی انفراسٹرکچر (تعلیمی ادارے، اسپتال)، بندرگاہوں اور الیکٹرو مکینیکل (ای اینڈ ایم ) کے کاموں پر مشتمل نان پاور انفراسٹرکچر کے شعبوں سمیت  دوسرے شعبے جیسے اسٹیل اور ریفائنری میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔

آر ای سی  لمیٹڈ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کی تخلیق کے لیے ریاستی، مرکزی اور نجی کمپنیوں کو مختلف میچورٹی کے قرض فراہم کرتا ہے۔ آر ای سی لمیٹڈ بجلی کے شعبے کے لیے حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں میں کلیدی اسٹریٹجک کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیا)، دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی)، نیشنل الیکٹرسٹی فنڈ (این ای ایف) اسکیم جس کے نتیجے میں ملک میں آخری میل تقسیم کے نظام کو مضبوط بنایا گیا، 100 فیصد گاؤں کی بجلی اور گھریلو بجلی کی فراہمی کے لیے نوڈل ایجنسی رہی ہے۔ آر ای سی  کو کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس )  کے لئے  بھی نوڈل ایجنسی بنا دیا گیا ہے ۔ 31 دسمبر 2023 تک آر ای سی   کی قرض کی کتاب 4.97 لاکھ کروڑ روپے اور کل  مالیت 64,787 کروڑ روپے ہے۔

 

************

ش ح۔ا م۔ م  ص ۔

 (U: 5167)


(Release ID: 2007438) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi