مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تروپتی کی سووچھتا میں جیت


تروپتی جی ایف سی اور واٹر پلس درجہ بندی میں  5 اسٹار کے ساتھ سووچھ سرویکشن 2023 میں سووچھتا میں اعلیٰ مقام پر ہے

Posted On: 20 FEB 2024 12:52PM by PIB Delhi

تروپتی ، آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں سب سے بڑا شہری بلدیاتی ادارہ(یو ایل بی) ہے۔ تروپتی میونسپل کارپوریشن نے سوچھ سرویکشن 2023 ایک  لاکھ سے زیادہ آبادی والے سب سے صاف  ستھرے شہروں  کی درجہ بندی میں 8 واں مقام حاصل کرنے کے بعد صفائی کے تئیں اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صرف یہی نہیں، اس نے ملک میں سب سے صاف ستھری ریاستی راجدھانی کا درجہ حاصل کرتے ہوئے، کچرے سے پاک شہر  اور واٹر پلس کی درجہ بندی  میں 5 ستارا کا درجہ حاصل کیاہے ۔ تروپتی، ایک  ایسا شہر ہے،  جس میں تقریباً 115 ٹی پی ڈی گیلا فضلہ، 15 ٹی پی ڈی فوڈ ویسٹ یعنی خوراک سے پیدا ہونے والا فضلہ ، 61 ٹی پی ڈی خشک فضلہ اور ازسرنو قابل استعمال بنائے جانے والا فضلہ، 1 ٹی پی ڈی گھریلو مضر فضلہ  اور 2 ٹی پی ڈی پلاسٹک کا فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس شہر میں  تعمیرات اور انہدامی کاموں سے پیدا ہونے والا 25 ٹن یومیہ فضلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس لئے اس شہر میں فضلے کے بندوبست کو ترجیح دی ہے۔ جمع ہونے والے تمام فضلہ کو متعلقہ فضلہ کی پروسیسنگ اور انتظامی سہولیات پر سائنسی طور طریقوں سے  پروسیس کیا جاتا ہے۔

تروپتی ایم سی ٹیم نے تقریباً 1000 صفائی کارکنان کو ملازمت دی ہے جو صفائی ستھرائی سے متعلق  خدمات کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں۔  گھر گھر فضلہ جمع کرنے کے کام میں 100فیصد حصولیابی حاصل کرنے کے ساتھ، تروپتی شہر ہر گھر کو لازمی بنیادی ڈھانچہ فراہم کر تا  ہے،جس میں پلاسٹک اور غیر پلاسٹک کے کچرے کو علیحدہ کرنے کے لئے نیلے، سبز اور سرخ رنگ کےالگ الگ حصوں  سے لیس گھنٹہ گاڑیاں یا آٹو موٹر گاڑیاں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UGVK.jpg

یہ شہر گھر گھر سے کچرے کو جمع کرنے کے لئے بر وقت آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ آن لائن ویسٹ مینجمنٹ سسٹم یعنی کچرے کے بندوبست سے متعلق آن لائن نظام (او ڈبلیو ایم ایس) کا استعمال کرتا ہے۔ اس شہر نے، مسلسل نگرانی اور صفائی  ستھرائی کے لئے وقف  کوششوں کے ساتھ، تمام گھروں  سے 100فیصد فضلہ جمع کرنے کی کامیاب شرح کو یقینی بنایا ہے۔ 238 نشان زد ٹرانسفر پوائنٹس کے ساتھ، شہر نے ثانوی کلیکشن کے لیے 57 موٹر گاڑیاں مختص کی ہیں۔

تروپتی میں فضلے کے غیر مرکوز پروسیسنگ عمل کی بدولت مرکوز  پلانٹس پر بوجھ کم ہوتا ہے۔ اس ک ے علاوہ  ان کے کام کاج کا  بوجھ اور نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آتی ہے۔ مارکیٹوں اور باغات میں گیلے فضلے کی پروسیسنگ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جہاں  خاطر خواہ مقدار میں نامیاتی فضلہ پیدا کیا جاتا ہے۔شہر میں فضلےسے متعلق 6 غیر مرکوز پروسیسنگ  سہولیات ہیں ، جو 3 بڑی مارکیٹوں اور 3 باغات میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ شہر نے تین مختلف مقامات پر 3 بائیو چیسٹ مشینیں نصب کی  ہیں۔ تروپتی میونسپل کارپوریشن نے روزانہ 100 کلوگرام سے زیادہ  فضلہ پیدا کرنے والے 27 بلک ویسٹ جنریٹرز اور 50-100 کلوگرام یومیہ فضلہ پیدا کرنے والے 60 جنریٹروں کی نشاندہی اور درجہ بندی کی ہے۔

تروپتی میں روزانہ تقریباً 60 ٹن خشک کچرا اور 1 ٹن گھریلو مضر فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ تھوکی واکم میں ایک عارضی مقام پر اس وقت، پلاسٹک کے کچرے کے بندوبست سے متعلق سہولت میں پلاسٹک کے فضلے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ مربوط کچرے کے بندوبست کی سہولت کے اندر واقع، یہ مرکزی سہولت مواد کی بحالی کی سہولت کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہاں، فضلہ کو منظم طریقے سے ازسر نو قابل استعمال اور ناقابل استعمال اشیاء میں  چھانٹ کر الگ کیا جاتا ہے۔ از سر نو قابل  استعمال اشیا اور مواد کو ازسرنو قابل استعمال بنانے والے متعلقہ اداروں کو فروخت کیا جاتا ہے، جب کہ دیگر کو آر ڈی ایف بھیج دیا جاتا ہے یا سیمنٹ فیکٹریوں کے بھٹوں میں مشترکہ طور پر پروسیسنگ  کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

تروپتی روزانہ 2 ٹی ڈی پی پلاسٹک فضلہ پیدا کرتا ہے، جس سے مؤثر پروسیسنگ کے لیے مختلف اقدامات کے نفاذ کا اشارہ ملتا ہے۔ پلاسٹک کے فضلے کا انتظام فی الحال تھوکی واکم کے ایک ٹرانزٹ شیڈ میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ فیسیلٹی میں کیا جاتا ہے، جو کہ روزانہ 5 ٹن فضلے کا بندوبست کرنے کی صلاحیت سے لیس ہے، بنیادی طور پر کم درجے کے پلاسٹک پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ فی الحال ری سائیکل کرنے کے قابل پلاسٹک کو ری سائیکلرز کو فروخت کیا جاتا ہے، جبکہ نان ری سائیکل پلاسٹک کو ڈالمیا سیمنٹس میں شریک پروسیسنگ کے لیے ہدایت کی جاتی ہے۔ پلاسٹک ویسٹ پروسیسنگ کو بڑھانے کے لیے، تھوکی واکم میں مربوط کچرے کے انتظام کی سہولت میں ایک مستقل شیڈ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں پیدا ہونے والے پلاسٹک کے کچرے سے نکالی جانے والی قدر کو بڑھانا ہے، جو پلاسٹک کے کچرے کے موثر انتظام میں ایک اور اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ تروپتی نے پلاسٹک کے کچرے کو ایک منفرد طریقے سے ری سائیکل کرنے کے لیے ایک واشنگ پلانٹ اور ایک ایگلومیریٹر مشین (دھنا مشینری) متعارف کرائی ہے۔ اس مشینری نے ایم سی ٹیم کو سال کے دوران 263.29 ٹن پلاسٹک کے دانے بیچنے کے قابل بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025ZGG.jpg

بائیو میتھینیشن پلانٹ، تھوکی واکم میں بائیو گرین سٹی ویسٹ مینجمنٹ کی سہولت کا حصہ، 50 ٹی پی ڈکک نامیاتی فضلہ کو بائیو میتھین گیس میں تبدیل کرتا ہے۔ اعلی فائبر نامیاتی فضلہ کو زراعت کے لیے معیاری کھاد بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ پیدا ہونے والی بائیو گیس، تقریباً 1728 ایم -3 یومیہ، کھانا پکانے، توانائی اور گاڑیوں کے ایندھن کے لیے ہوٹلوں اور صنعتوں کو فروخت کی جاتی ہے۔ پلانٹ سے روزانہ 5 ٹن کھاد بھی حاصل ہوتی ہے۔

تروپتی روزانہ 20  سے 25 ٹن تعمیراتی اور انہدامی (سی اینڈ ڈی) فضلہ پیدا کرتا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے، تروپتی میونسپل کارپوریشن نے میسرز پرو اینوائرو سالیوشنز کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ تھوکی واکم میں 60 ٹن کی صلاحیت کے ساتھ سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ کی سہولت قائم کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GBTV.jpg

فضلے کی پروسیسنگ کے بعد، پراسیس شدہ مواد کو کرب سٹون، ٹائلیں، پیور بلاکس وغیرہ بنانے کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اسے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے فٹ پاتھوں، سڑکوں کے کنارے اور پارکس وغیرہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تروپتی میں راما پورم ڈمپ سائٹ، جس میں  پہلے 2 لاکھ ٹن  تک فضلہ جمع ہوتا تھا، اب مکمل طور پر ٹھیک کر دیا گیا ہے، اور اضافی 25.65 ایکڑ اراضی کو دوبارہ حاصل کیا گیا ہے۔ فضلے کے مؤثر انتظام کے لیے تروپتی کی وابستگی، شہریوں کی بیداری میں اضافہ اور جامع  اور  مبنی بر شمولیت صفائی  ستھرائی کے وژن نے اسے سووچھتا پہل  قدمی میں ایک اہم پیش رو شہر کے طور پر جگہ دی ہے۔

***

ش ح۔  ع م ۔ ک ا


(Release ID: 2007383) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Tamil