نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے‘سوئی ہوئی عفریت’ کے لیبل کوہٹا دیا ہے


اب قوم کو اس کی صلاحیت سے متعین نہیں کیاجاتا، اب قوم اپنی صلاحیت کا خودادراک کر رہی ہے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ‘اس ناقابل یقین رفتار سے فائدہ اٹھائیں، شفافیت کو بروئے کار لائیں، معاشی عروج کا فائدہ اٹھائیں’

ہمارا لچکدار مالیاتی ماحولیاتی نظام ایک عالمی ماڈل بن گیا ہے،اب نہ صرف ہم اسے استعمال کرتے ہیں،بلکہ اب ہم اسے برآمدبھی کرتے ہیں:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے زور دیکر کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ جی20 سربراہی اجلاس ہماری قیادت کا ثبوت ہے

نائب صدر نے نوجوانوں سے کہا کہ بھارت @2047 کے سچے سپاہی بننے کے لیےتعطل انگیز ٹیکنالوجی کو اپنائیں

کامیابی کی تنگ تعریفوں کی بیڑیوں کے بغیر، امکانات کے وسیع منظرنامے کو دریافت کریں:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے 37ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 20 FEB 2024 12:22PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج تمام پہلوؤں میں ہندوستان کی شاندار ترقی کی کہانی کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اب صرف اپنی صلاحیتوں سے متعین ملک نہیں رہا، بلکہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے خود کو مضبوطی سے قائم کیا ہے۔ آج نئی دہلی میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (آئی جی این او یو) کے 37 ویں کانووکیشن میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے طلباء سے کہا کہ وہ ایک ایسے ہندوستان میں گریجویشن کی سندحاصل کر رہے ہیں جس نے‘‘سوئی ہوئی عفریت’’ کے لیبل کوہٹادیا ہے۔

ملک میں فعال کرنے والے ماحولیاتی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے طلباپر زور دیا کہ وہ‘‘اس ناقابل یقین رفتار سے فائدہ اٹھائیں، شفافیت کو بروئے کار لائیں، معاشی عروج کا فائدہ اٹھائیں، اور مواقع کو ذاتی شاہکاروں میں بدل دیں۔’’

یہ بتاتے ہوئے کہ ‘‘غیر معمولی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی کی رسائی، ڈیجیٹلائزیشن کی تیز رفتار اور شفاف اور جوابدہ حکمرانی کا عزم’’ اب کوئی  واہمہ نہیں ہے بلکہ زمینی حقیقت ہے، نائب صدر نے ہندوستان کی ‘‘معاشی طاقت’’ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ‘‘ہمارا لچکدار مالیاتی ماحولیاتی نظام، جو کہ ایک جامع ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے چل رہا ہے، ایک عالمی ماڈل بن گیا ہے۔ نہ صرف ہم اسے استعمال کرتے ہیں بلکہ  اسے برآمد بھی کرتے ہیں’’۔

نئی دہلی میں منعقدہ جی20 سربراہی اجلاس کا ہندوستان کی قیادت کے ثبوت کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدرجمہوریہ نے اس بات کواجاگر کیا کہ کس طرح ہندوستان کی شمولیت اور شراکت داری کے عزم کی اب عالمی سطح پر گونج ہو رہی ہے۔جناب دھنکھڑنے کہاکہ‘‘ملک بھر میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شامل کرنے سے لے کر افریقی یونین کوجی20 کے رکن کے طور پر شامل کرنے اور گلوبل بائیو فیول الائنس کے آغاز تک، ہندوستان گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر ابھراہے’’۔

طلباء کو یاد دلاتے ہوئے کہ وہ ایک ایسی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں جو تیزی سے تعطل انگیز ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات سے چل رہی ہے، نائب صدرجمہوریہ نے ان پر زور دیا کہ وہ ‘‘بھارت @2047 کے سچے سپاہی’’بننے کے لیے ایسی ٹیکنالوجیز کو اپنا لیں۔ ہندوستان کے متحرک اسٹارٹ اپ کلچر پر روشنی ڈالتے ہوئے جس نے عالمی  سطح پرتوجہ حاصل کی ہے،جناب دھنکھڑ نے اجاگر کیاکہ‘‘کچھ سب سے بڑی اختراعات اور کامیابیاں ایسے افراد کی طرف سے آئی ہیں جنہوں نے مختلف طریقے سے سوچنے کی ہمت کی، جنہوں نے بے خوفی سے جمود کو چیلنج کیا۔’’

طلباء کو کامیابی کی ایک تنگ تعریف سے پرے دیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے ان پر زور دیا کہ وہ ‘امکانات کے وسیع منظر نامے’ کو تلاش کریں جو ان کے سامنے ہے، اور رہنما اصول کے طور پر مقابلہ پر تعاون کو ترجیح دیں۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ ‘‘اپنی انفرادیت کو گلے لگائیں، اپنے جذبوں کا پیچھا کریں، اور اپنی شرائط پر کامیابی کی نئی تعریف  وضع کریں’’۔

اس موقع پر پروفیسر ناگیشور راؤ، وائس چانسلر،اگنو(آئی جی این او یو) پروفیسر اوما کنجیلال اور پروفیسر ستیہکم، پرو وائس چانسلرس، اگنو(آئی جی این او یو)، اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

*************

ش ح۔ ج ق ۔م ش

(U- 5160)


(Release ID: 2007316)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil