کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے نے کاروباری اور انسانی حقوق کے پیشہ ورانہ پروگرام کا اہتمام کیا
ہمہ گیریت کے مجموعی اہداف کے حصول میں انسانی حقوق کے نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا گیا
Posted On:
19 FEB 2024 6:40PM by PIB Delhi
اسکول آف بزنس انوائرمنٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے ) نے 17 فروری 2024 کو مانیسر میں اپنے فلیگ شپ صلاحیت سازی کے پروگرام ’آئی آئی سی اے سرٹیفائیڈ بزنس اینڈ ہیومن رائٹس پروفیشنل‘ کے افتتاحی پروگرام کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرام ایشیا میں کاروبار اور انسانی حقوق (بی +ایچ آر)، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور یورپی یونین کے تعاون سےتیار کیا گیا ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او شری پراوین کمار نے ہندوستان کے آئین اور دیگر قوانین میں شامل قومی آلات پر زور دیا جو انسانی حقوق کو فروغ دیتے ہیں اور انہوں نے کاروباری سپلائی چین میں اخلاقی طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خاص طور پر کمزور طبقات پر توجہ مرکوز کی۔
پروفیسر گریما داڈچ، ہیڈ، سکول آف بزنس انوائرمنٹ نے کاروبار کے اندر بی ایچ آر چیمپئن بنانے پر توجہ دی۔
افتتاحی سیشن میں اپنے خطاب میں، محترمہ نصرت خان، نیشنل اسپیشلسٹ بی ایچ آر، یو این ڈی پی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں انسانی حقوق کی اہمیت کو بیان کیا کیونکہ ایس ڈی جیزکے تقریباً 90 فیصد اہداف انسانی حقوق پر مبنی ہیں۔
محترمہ شوبھا شیکھر، ریجنل ڈائریکٹر، ہیومن رائٹس، کوکا کولا نے ساکھ اور قانونی خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی بصیرت اور کاروبار کے لیے ایک سماجی لائسنس کا اشتراک کیا، اور کاروبار میں کاروبار اور انسانی حقوق کے پیشہ ور افراد کے کردار کی وضاحت پر زور دیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں، آئی آئی سی اے کے ایڈجنکٹ فیکلٹی شری ویراف مہتا نے پائیداری کے مجموعی اہداف کو حاصل کرنے میں انسانی حقوق کے نقطہ نظر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر اپنے تبصروں میں، ڈاکٹر روی راج عطرے نے آئی آئی سی اے کے کاروبار اور انسانی حقوق کے تین ماہ کے آن لائن لرننگ اور سرٹیفیکیشن پروگرام کے بارے میں ایک مختصر جائزہ شیئر کیا اور آئی آئی سی اے ویب سائٹ www.iica.nic.in کے ذریعے آئی آئی سی اے سرٹیفائیڈ بزنس اینڈ ہیومن رائٹس پروفیشنل کے آئندہ تیسرے بیچ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا۔
پروگرام میں پائیداری، کاروبار اور انسانی حقوق، سی ایس آر، انسانی وسائل وغیرہ کے شعبوں کے 30 کارپوریٹ نمائندوں کے ساتھ رجسٹرڈ شرکاء کے طور پر مختلف کمپنیوں کے بورڈز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5139
(Release ID: 2007228)
Visitor Counter : 81