عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ‘‘جموں و کشمیر کے لوگوں کا پی ایم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے’’
وزیر موصوف نے کل جموں کے مولانا اسٹیڈیم میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پروگرام کے انتظامات کا موقع پر ہی حتمی جائزہ لیا
وزیرموصوف کے ساتھ حکومت ہند کے سینئر افسران اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر انتظامیہ کی ایک ٹیم تھی، جس کی قیادت ڈویژنل کمشنر جموں کر رہے تھے
ا نہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کاہر شہری ورچوئل طور پر، پروگرام کا حصہ بننا چاہتا ہے
Posted On:
19 FEB 2024 5:13PM by PIB Delhi
‘‘جموں و کشمیر کے لوگوں کا پی ایم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے’’۔
یہ بات آج جموں میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کل شہر کے مولانا اسٹیڈیم میں ہونے والے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پروگرام کے انتظامات کا موقع پر حتمی جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔
وزیر موصوف کے ساتھ حکومت ہند کے سینئر افسران اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر انتظامیہ کی ایک ٹیم تھی،جس کی قیادت جموں ڈویژن کے کمشنر کر رہے تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے کل ،جموں کے سرکاری دورے کے موقع پر بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے، لوگ ان کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں’’، انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا ہر شہری ورچوئل طور پر اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتا ہے۔
مرکزی وزیر شہر کے ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سول انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کے حکام نے جناب مودی کے عوامی پروگرام کے لیے کیے جانے والے وسیع اور ضروری انتظامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ"مجھے خوشی ہے کہ سوسائٹی اور انتظامیہ دونوں نے مل کر اس کے لیے مناسب انتظامات کیے ہیں"۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام پورے علاقے سے ، خاص طور پر جموں خطہ کے دس اضلاع سے، لوگ اس تقریب میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پونچھ، کشتواڑ اور رامبن سمیت دور دراز کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ یا تو آج رات شہر پہنچیں گے، جب کہ پڑوسی اضلاع جیسے کٹھوعہ اور سانبہ کے لوگ کل صبح یہاں پہنچ جائیں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مدعو افراد کے لیے رہائش، ریفریشمنٹ اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کے حوالے سے کافی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ وہ آرام سے پروگرام میں شرکت کر سکیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعظم 30,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کو حکومت ہند کی چار وزارتوں یعنی تعلیم، شہری ہوا بازی، ریلوے اور پٹرولیم کی وزارتوں نے انجام دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دو ایمس،آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم سی کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم مودی جموں و کشمیر کو کتنی ترجیح دیتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ گزشتہ 70 سالوں میں جموں و کشمیر کے لیے اب تک کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد دیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بننے کے فوراً بعد، جناب مودی کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، اور انہوں نے اس آفت کا بخوبی سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے خطہ کی ترقی کے لیے نہ صرف بہت زیادہ جسمانی اور مالی مدد کی ہے، بلکہ 5 اور 6 اگست 2019 کو مرکزی کے زیر انتظام علاقے کو اصل دھارے میں شامل کرنے کے لئے آئینی تبدیلیاں کرکے رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-5131
(Release ID: 2007162)
Visitor Counter : 94