سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرانس جینڈر(مخنث) افراد  سے متعلق قومی کونسل(این سی ٹی پی) آج ڈی اے آئی سی، نئی دہلی میں ایک میٹنگ کرے گی

Posted On: 19 FEB 2024 1:27PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار ٹرانس جینڈر پرسنز (این سی ٹی پی) کا ایک اہم تیسرا اجلاس  آج(19 فروری، 2024) ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر(ڈی اے آئی سی) 15، جن پتھ روڈ، نئی دہلی 110001 پر واقع   کانفرنس ہال 1، دوسری منزل میں منعقد ہو گا۔ میٹنگ دوپہر 03:00 بجے شروع ہوگی اور اس کی صدارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے سکریٹری جناب سوربھ گرگ کریں گے۔

میٹنگ کا مقصد ٹرانس جینڈر (مخنث )کمیونٹی سے متعلق مختلف اہم معاملات کو حل کرنا ہے، جس میں بنیادی توجہ بااختیار بنانے اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔ مزید برآں، اس سیشن میں نو​​تشکیل شدہ قومی کونسل برائے ٹرانس جینڈر پرسنز (این سی ٹی پی) کے اراکین کا تعارف بھی شامل ہوگا۔ یہ ایجنڈا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق اور فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے میں شمولیت اور تعاون کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

مختلف وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ٹرانس جینڈر(مخنث) کمیونٹی کے معزز اراکین، اپنی بصیرت اور نقطہ نظر کو پیش کرنے کے لیے  موجودو رہیں گے ۔

*************

 ( ش ح ۔ف ا ۔ رض (

U. No.5114

 


(Release ID: 2007054)
Read this release in: English , Hindi