ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم اوای ایس کی مالی اعانت سے جی ایس ایل وی -14/انسیٹ -3ڈی  ایس کی کامیاب لانچنگ:بھارت کے آب وہواسے متعلق  مشاہدات اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے تیار

Posted On: 17 FEB 2024 6:33PM by PIB Delhi

لانچ وھیکل جی ایس ایل وی –ایف 14 پر سیٹلائٹ انسیٹ -3ڈی ایس، کو جو ارضیاتی سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) کی طرف سے مکمل طور پر فنڈڈ ہے، آج 1730 بجے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے  بھارت کی خلائی تحقیق سے متعلق تنظیم  (اسرو) نے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا۔

انسیٹ -3ڈی ایس موجودہ  کام کرنے والے انسیٹ -3ڈی ایس اور انسیٹ -3ڈی آر مدار میں موجود سیٹلائٹس کے ساتھ ملک کے موسمیات ( آب و ہوا، اور سمندر سے متعلق) خدمات کوبڑھادے گا۔ نئے لانچ کیے گئے انسیٹ -3ڈی ایس سیٹلائٹ کا مقصد زمین کی سطح، ماحول، سمندروں اور ماحولیات سے متعلق  نگرانی کو بڑھانا، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور پھیلانے کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور نیزسیٹلائٹ کی مدد سے تلاش اور بچاؤ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس پہل سے بھارت  کے موسم، آب و ہوا، اور سمندر سے متعلق مشاہدات اور خدمات کو فروغ حاصل ہوگا، علم میں وسعت حاصل ہوگی اور مستقبل میں آفات  میں  بہترطریقے سے کمی کرنے اور تیاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

51.7 میٹر (میٹر) لمبا اور 4 میٹر چوڑا جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل (جی ایس ایل وی –ایف14 نے انسیٹ -3ڈی ایس سیٹلائٹ کو ایک جیو سنکرونس ٹرانسفر مدار میں، اوراس کے بعد خلا میں  ایک جیو سنکرونس اسٹیشنری مدار میں رکھا۔ انسیٹ -3ڈی ایس کو اسرو کے اچھی طرح سے ثابت شدہ 1-2کے بس پلیٹ فارم کے ارد گرد ترتیب دیا گیا ہے، جس کا وزن 2,275 کلوگرام ہے۔ یہ جدید ترین پے لوڈز سے لیس ہے : (i) زمین اور اس کے ماحول کی تصاویر بنانے کے لیے چھ چینل والے آپٹیکل ریڈیو میٹر کے ساتھ ایک امیجر پے لوڈ؛ (ii) ماحول کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے 19 چینل کا ساؤنڈر پے لوڈ؛ مواصلاتی پے لوڈز، یعنی (iii) خودکار ڈیٹا اکٹھا کرنے والے پلیٹ فارمز سے موسمیاتی، ہائیڈروولوجیکل اور بحری اعداد وشمار حاصل کرنے کے لیے ڈیٹا ریلے ٹرانسپونڈر، اور (iv) ایک سیٹلائٹ ایڈیڈ سرچ اینڈ ریسکیو ٹرانسپونڈر جو عالمی کوریج کے ساتھ بیکن ٹرانسمیٹر سے پریشانی کا سگنل یا الرٹ جاری کرتا ہے۔ انسیٹ -3ڈی ایس کو بنانے میں ہندوستانی صنعتوں نے نمایاں تعاون  دیا ہے۔

انسیٹ -3ڈی ایس سیٹلائٹ سے آب وہواسے متعلق اعدادوشمار کوارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم اوای ایس) کے اداروں، یعنی انڈیا میٹرولوجی محکمہ (آئی ایم ڈی)، نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ (این سی ایم آر ڈبلیوایف)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی(آئی آئی ٹی ایم  ) ۔( نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی اوٹی)، اور انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (آئی این سی اوآئی ایس)نیز مختلف بھارتی ایجنسیوں کے ذریعہ موسمیاتی تحقیق اور خدمات کو بڑھانے کے لیے استعمال کیاجائے گا۔ اس سے ہندوستان کے موسم اور آب و ہوا سے متعلق پیشین گوئیوں، بروقت وارننگ اور ابتدائی وارننگ اور ماہی گیروں اور کسانوں جیسے افراد اور استعمال کرنے والے ہرشخص کے لیے مشورے کو فروغ ملے گا۔

انسیٹ -3ڈی ایس  شروع کرنے کے لیے اسرو کا شکریہ، جس کے موسمیات کے تعلق سے  موجودہ  اورآگے کی  پیشن گوئی کی خدمات کے  بے پناہ فوائد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00169IJ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023GML.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NOJK.png

 

تصویریں: وزارت برائے ارتھ سائنسز (MoES) کی مالی اعانت سے INSAT-3DS سیٹلائٹ (بائیں) جیو سنکرونس سیٹلائٹ لانچ وہیکل (GSLV)-F14 (درمیان) پر، جسے 17 فروری 2024 کو سری ہری کوٹا، آندھرا پردیش (دائیں) سے 1730 بجے لانچ کیا گیا تھا۔ )۔

GSLV-F14/INSAT-3DS مشن کی تکنیکی تفصیلات ISRO نے https://www.isro.gov.in/media_isro/pdf/Missions/GSLVF14/GSLVF14-INSAT-3DS_Brochure_English.pdf پر دستیاب کرائی ہیں۔ لانچ کا براہ راست نشریات https://www.isro.gov.in/GSLVF14_INSAT_3DS_Livestreaming.html پر کیا گیا۔

********

 ( ش ح۔ش م۔ ع آ)

U-5111  



(Release ID: 2007052) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Marathi , Hindi