قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک ملک ایک انتخاب  پر ایچ ایل سی   کی سیاسی جماعتوں اور  متعلقہ فریقوں  کے ساتھ بات چیت جاری 

Posted On: 17 FEB 2024 9:10PM by PIB Delhi

ایک ملک ایک انتخاب پر اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے چیئرمین  جناب رام ناتھ کووند اور اس کے ارکان یعنی  جناب این کے سنگھ، ڈاکٹر سبھاش کشیپ اور جناب سنجے کوٹھاری نے آج سیاسی جماعتوں اور  متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت   جاری رکھی ۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کا ایک وفد  ، جس میں  جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ شامل تھے۔ رکن پارلیمنٹ اور پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور جنرل سکریٹری جناب سنجے کمار جھا نے ایچ ایل سی کے ارکان سے بات چیت کی اور  ایک ساتھ انتخابات کے انعقاد کی حمایت میں ایک میمورنڈم پیش کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JGZO.jpg

 

اپنے میمورنڈم میں  ، انہوں نے دوسری باتوں کے  علاوہ ،  کہا کہ  ’’ ...  ایک ساتھ انتخابات  کرانے سے بار بار انتخابات  کرانے سے  متعلق مالی بوجھ  کم  ہوگا کیونکہ انتخابی مہم،  لاجسٹکس اور  سکیورٹی اقدامات کو   یکجا کیا جا سکے گا ۔   ایک وقت  میں ہونے والے انتخابات زیادہ مستحکم اور مسلسل پالیسی کے نفاذ کا باعث بن سکتے ہیں… ‘‘ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZK2R.jpg

 

اکھل بھارتیہ ادھیوکتا پریشد کا ایک اور وفد  ، جس میں  جناب ہری بوریکر،  ایڈووکیٹ ڈاکٹر سیما سنگھ شامل  تھیں ،  اے ڈی وی جیویش تیواری،  اے ڈی وی بھاسکر گوتم،  اپوروا سنگھ اور  جناب  جمتانی سنگھ نے ایچ ایل سی کے سامنے ایک پریزنٹیشن  پیش کی  ،  جس میں انہوں نے بیک وقت انتخابات کے لیے اپنی حمایت  ظاہر کی ۔

 

……………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا 

U.No. 5094


(Release ID: 2006933) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi