جل شکتی وزارت

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمےکی سکریٹری، محترمہ وینی مہاجن نے لکھنؤ، اتر پردیش میں جے جے ایم اور ایس بی ایم-جی پر قومی کانفرنس کا افتتاح کیا


جے جے ایم اور ایس بی ایم-جی پیداوار کے معاملے میں اہم جنکشن پر پہنچ گئے ہیں اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت

جے جے ایم اور ایس بی ایم-جی پر کام کرنا ایک ایسا تعاون ہے جو کمزور ترین اور سب سے زیادہ بے اختیار لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالے گا، جنہیں خراب صحت اور اس سے منسلک اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے: وینی مہاجن

Posted On: 17 FEB 2024 3:37PM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن نے 16 فروری 2024 کو لکھنؤ، اتر پردیش میں ایک رسمی چراغ روشن کرکے دیگر معزز ہستیوں کے ساتھ جل جیون مشن (جے جے ایم) اور سوچھ بھارت مشن - گرامین (ایس بی ایم - جی)  سے متعلق ایک قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ دو دن پر محیط اس کانفرنس میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران اور حکومت ہند کی وزارت جل شکتی کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے سینئر افسران شرکت کر رہے ہیں۔ دن کے آخری حصے میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اتر پردیش کے جل شکتی وزیر،جناب سواتنتر دیو سنگھ؛ اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب روی کشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HNFX.jpg

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے اس کانفرنس کے نازک وقت کے بارے میں بات کی جو اس وقت آیا ہے جب جے جے ایم اور سوچھ بھارت مشن - گرامین دونوں اپنی پیداوار کے لحاظ سے اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں اور جب پائیداری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے کام اور قیادت اور رہنمائی پر روشنی ڈالی جو نہ صرف سوچھ بھارت مشن کو شروع کرنے بلکہ اس کی قیادت اور رہنمائی کے لیے بھی ہے۔ سوچھ بھارت مشن - گرامین پر کام کرنے کے دوران ان کا نقطہ نظر ’سوچھتا کا سمان، سنجیدگی کی طاقت‘ پر مرکوز تھا جو سوچھتا کا راستہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ  پروگرام کی پائیداری پر بات کرتے ہوئے، اس نوعیت کی کانفرنسیں اہم ہو جاتی ہیں۔ پانی پر ہم جو کام کرتے ہیں وہ 'خالص' ہے اور آگے بڑھنے کا راستہ عوام کو شامل کرنے اور اسے عوامی تحریک بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف پروگرام کو بڑھانے بلکہ پروگرام کی پائیداری کو بھی بڑھاتا ہے۔

جناب سواتنتر دیو سنگھ نے اس بات کا حوالہ دیا کہ کس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی دور اندیش قیادت میں ریاست اتر پردیش نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔ جناب روی کشن نے کانفرنس کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جے جے ایم اور سوچھ بھارت مشن - گرامین میں ہونے والی پیش رفت کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ مشن وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے طے کردہ بصیرت انگیز مقاصد کے مطابق آخری میل تک پہنچ چکے ہیں۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن نے کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، " جے جے ایم اور سوچھ بھارت مشن - گرامین پر کام کرنا ایک ایسا تعاون ہے جو کمزور ترین اور سب سے زیادہ ان بے اختیار لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالے گا ، جو خراب صحت اور اس سے وابستہ اخراجات کا سامنا کرتے ہیں۔" انہوں نے پانی کی فراہمی کے نظام کو برقرار رکھنے اور ایسے نظاموں پر کام کرنے پر زور دیا جو پہلے سے بنائی گئی یوٹیلیٹی کی صلاحیتوں کو بڑھائے۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ان اخراجات کا ادراک کریں جو موثر آپریشن اور دیکھ بھال (کیو اینڈ ایم) کے ذریعہ اسکیموں کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے میں مدد کریں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S1GI.jpg

انہوں نے 6 لاکھ گاؤں میں سوچھ بھارت مشن - گرامین اور جے جے ایم کے تبدیلی کے اثرات پر مزید زور دیا۔ مؤثر کیو اینڈ ایم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے پائیدار انتظام کے لیے مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک تبدیلی پر زور دیا۔ انہوں نے کھلے مکالمے کی حوصلہ افزائی کی، شرکاء پر زور دیا کہ وہ کامیاب طریقوں کا اشتراک کریں اور واش کے شعبے کی جامع ترقی کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ حل تلاش کریں۔محترمہ وینی نے دیہی آبادی کے لیے دو اہم مشنوں؛ جے جے ایم اور سوچھ بھارت مشن - گرامین پر کام کرنے کے موقع پر اپنی خوشی اور اعزاز کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کی کوششوں اور شراکت کے لیے سراہا، جس کے نتیجے میں ہندوستان کے دیہی گھرانوں میں فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنیکشن (ایف ایچ ٹی سی) کی کوریج میں اضافہ ہوا۔

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت میں  سکریٹری، جناب اتل کمار تیواری نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور اس کے  بارے میں بتایا کہ کس طرح افرادی قوت کی مہارت اسکیموں کی پائیداری کا باعث بن سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F9RG.jpg

جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر (سوچھ بھارت مشن - گرامین) ،جناب جتیندر سریواستو نے کہا، " سوچھ بھارت مشن – گرامین کے دوسرے مرحلہ میں، ہندوستان 2014 میں دنیا کے 60فیصد کھلے میں رفع حاجت کے داغ کا سامنا کرنے سے 2019 میں او ڈی ایف  کا درجہ حاصل کرنے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ آج، ہمارے 5.91 لاکھ گاؤں میں سے تقریباً 90فیصد او ڈی ایف پلس ہیں، لیکن اصل چیلنج ان میں سے بقیہ 75فیصد کو ماڈل گاؤں بنانا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے، ایک عوامی تحریک کو فروغ دینا چاہیے، جس میں کمیونٹی کی شمولیت کا فائدہ اٹھایا جائے، خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔ او ڈی ایف کی پائیداری کو یقینی بنانے میں نہ صرف بنیادی ڈھانچہ شامل ہے بلکہ اس میں ابھرتے ہوئے مسائل جیسے کہ فیکل سلج مینجمنٹ اور ماہواری کی صفائی بھی شامل ہے۔ ہماری جامع حکمت عملی کو بنیادی ڈھانچے سے آگے بڑھانا چاہیے تاکہ پائیداری، ذمہ دارانہ سیاحت، اور اسکولوں اور صحت کے مراکز میں صفائی کی سہولیات کے مسلسل استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

آخر میں، پینل مباحثوں کا ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ آغاز کیا گیا، جس میں ماہرین نے کیو اینڈ ایم، آلودگی اور اسکیموں کی پائیداری پر شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔ اسی دن معزز مہمانوں اور معززین کی موجودگی میں مرکزی وزیر کے ذریعہ پانچ دستاویزات کا اجراء بھی ہوا۔

دستاویزات کے علاوہ، شری گجیندر سنگھ شیخاوت نے ’سٹیزن کارنر‘ کا بھی آغاز کیا۔ 'سٹیزن کارنر' پانی کے معیار اور فراہمی کو براہ راست شہریوں کے ہاتھ میں دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ٹول ایک ون اسٹاپ حل ہے جس میں گاؤں کے پانی کے معیار اور دیگر تمام پانی کی فراہمی کی معلومات انگلیوں پر جاننے کے لیے آسان انٹرفیس ہے۔

ورکشاپ کی اہم جھلکیوں میں سے ایک خصوصی ڈیجیٹل ڈسپلے سیکشن تھا، جسے جے جے ایم اور سوچھ بھارت مشن - گرامین سمیت واش سیکٹر کے اندر اختراعی حل، جدید ٹیکنالوجیز، اور بہترین طریقوں کو اجاگر کرنے کے لیے احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس حصے نے شرکاء کو مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں حاصل کی گئی اہم پیشرفت اور کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ فراہم کرتے ہوئے ایک عمیق اور متعامل تجربہ پیش کیا۔

ڈیجیٹل ڈسپلے سیکشن نے مرکزی وزیر اور دیگر معززین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی جنہوں نے بڑی دلچسپی اور تعریف کے ساتھ ڈسپلے کے ذریعہ واک کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HY18.jpg

جل جیون مشن اور سوچھ بھارت مشن (گرامین)  سے متعلق قومی کانفرنس نے واش سیکٹر میں مستقبل کے تعاون اور اختراعات کے لیے ایک مثال قائم کی ہے، جس سے دیہی ہندوستان میں پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

5079

 



(Release ID: 2006789) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Tamil