تعاون کی وزارت
نیشنل فیڈریشن آف کوآپریٹو شوگر فیکٹریز کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ سے ملاقات کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں تعاون کی وزارت کوآپریٹو سیکٹر کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے – جناب امت شاہ
تعاون کے مرکزی وزیر نے وفاقی ادارے کو ہندوستان کے شوگر سیکٹر میں اہم کردار ادا کرنے کی ہدایت کی
جناب امت شاہ نے مکئی اور گنے سے ایتھنول تیار کرنے کے لیے ملٹی فیڈ ڈسٹلری لگانے کی سمت میں جارحانہ انداز میں آگے بڑھنے پر زور دیا
Posted On:
16 FEB 2024 6:58PM by PIB Delhi
نیشنل فیڈریشن آف کوآپریٹو شوگر فیکٹریز کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت فیڈریشن کے نئے صدر جناب ہرش وردھن پاٹل کر رہے تھے۔
ایکس (X) پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ”آج، نیشنل فیڈریشن آف کوآپریٹو شوگر فیکٹریز کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں تعاون کی وزارت کوآپریٹو سیکٹر کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔
میٹنگ کے دوران، تعاون کے مرکزی وزیر نے وفاقی ادارے کو ہندوستان کے شوگر سیکٹر میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے واضح ہدایات دیں۔ جناب شاہ نے مکئی اور گنے سے ایتھنول تیار کرنے کے لیے ملٹی فیڈ ڈسٹلری لگانے کی سمت میں جارحانہ طور پر آگے بڑھنے پر زور دیا۔ انہوں نے فیڈریشن کو کارپوریٹ باڈی کے طور پر چلانے کا مشورہ بھی دیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
16-02-2024
U: 5063
(Release ID: 2006683)
Visitor Counter : 79