وزارت دفاع
این سی ایس دہلی میں سہولیات کا افتتاح
Posted On:
16 FEB 2024 6:53PM by PIB Delhi
محترمہ کلا ہری کمار، صدر، نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) نے 15 فروری 2024 کو نائب امیر بحریہ گورچرن سنگھ، کنٹرولر پرسنل سروسز، کمانڈینٹ ایڈون جوتھی راجن، کمانڈینٹ (بحری تعلیم) II، سینئر افسران، اسکول کے عملہ اور بچوں کی موجودگی میں نیوی چلڈرن اسکول دہلی میں تجدید شدہ کمپیوٹر لیب اور کانفرنس روم کے ساتھ ساتھ خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے ایک نئی لفٹ کا افتتاح کیا۔
سینیئر کلاسز کے لیے کمپیوٹر لیب ’پرم‘ جسے 40 طلبا کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جدید ترین فرنیچر، لرننگ چارٹس اور اپ گریڈ شدہ ہارڈ ویئر سے لیس ہے۔ کانفرنس روم ’منترانہ‘، تمام بحری اسکولوں کو منسلک کرنے کے انتظام کے ساتھ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگراموں اور بچوں کے درمیان آن لائن تعلیمی بات چیت میں سہولت فراہم کرے گا۔ نئی افتتاحی لفٹ جامع تعلیم فراہم کرنے کی اسکول کی اخلاقیات کے مطابق، خصوصی ضرورتوں کے حامل بچوں کے لیے اسکول کی تمام سہولیات تک رسائی میں آسانی فراہم کرے گی۔ صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے نے اسکول کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور ابھرتے ہوئے مصنفین سے بات چیت کی۔ بری بک پبلی کیشنز کی طرف سے شائع شدہ کتابوں کی تصنیف کرنے والے 28 طلبا نے اپنی کتابوں کی نمائش کی اور اپنے ادبی تجربے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے رہیں اور انہیں زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا۔ صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے نے این سی ایس دہلی میں سہولیات کو بہتر بنانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی، یہ ایک ایسی جگہ ہے جو ملک کی تعمیر میں بہت زیادہ تعاون کرتی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
16-02-2024
U: 5062
(Release ID: 2006677)
Visitor Counter : 69