سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب نتن گڈکری نے اُڈیشا میں 6600 کروڑ روپے کے بقدر کے 28 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 15 FEB 2024 6:56PM by PIB Delhi

اُڈیشا کی خوشحالی کے لیے بہتر کنکٹیویٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ، سڑک نقل و حمل اور اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج شری جگن ناتھ پوری میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 6,600 کروڑ روپے کی لاگت والے 28 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان جناب سمبت پاترا اور ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

آج افتتاح کیے گئے پروجیکٹوں میں قومی شاہراہ -16 کے چندیکھول سے بھدرک سیکشن تک 6 لینوں کا کام اور قومی شاہراہ -49 کے بہارگوڑا-سنگھرا سیکشن کا 4 لینوں کام شامل ہے۔ ان پروجیکٹوں سے سفر کا وقت کم ہوگا اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ مشرقی ساحل پر بندرگاہوں سے رابطہ آسان ہوگا جس سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اڈیشا کو ترقی کی نئی رفتار عطا کرنے کے مقصد کے ساتھ، 26 اولوالعزم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 13 دیگر پروجیکٹوں پر بھی کام شروع ہو رہا ہے۔ ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے ساتھ ہی اُڈیشا کی اقتصادی ترقی کو رفتار حاصل ہوگی، نیز شری جگن ناتھ دھام اور کونارک مندر جانے والے عقیدت مندوں کا سفر محفوظ اور وقت پر مکمل ہوگا۔ دیگر ریاستوں کے درمیان اُڈیشا کی کنکٹیویٹی میں بہتری رونما ہوگی۔ کانکنی اور خام مال کے لیے بندرگاہوں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ اس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ریلوے پل کی تعمیر سے سفر محفوظ اور تیز رفتار ہو گا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5027



(Release ID: 2006476) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Odia