نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ کاکہنا ہےکہ بدعنوانی اور سرپرستی نوجوان صلاحیت کے بدترین قاتل ہیں، جو میرٹ اور استحکام کے خلاف ہیں
نوجوان بدعنوانی سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اقربا پروری اور جانبداری سے وہ ٹھگے ہوے ہیں – نائب صدر
قانون کے سامنے مساوات جمہوری طرز حکمرانی کے لیے ضروری ہے- نائب صدر
قانون کے احترام کا مطلب قوم پرستی، جمہوریت اور صلاحیت کی قدر کا احترام ہے- نائب صدر
’امرت کال‘ کے نوجوان بھارت @2047 کے میراتھن رنرز ہیں - نائب صدر
ہندوستان عالمی جنوب کی آواز بن گیا ہے، عالمی فورم پر ہماری آواز اہمیت رکھتی ہے- نائب صدر
نائب صدر جمہوریہ نے دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا
Posted On:
15 FEB 2024 3:04PM by PIB Delhi
"بدعنوانی اور سرپرستی نوجوان اختراعی ذہنوں کے بدترین قاتل ہیں، اور میرٹ اور استحکام کے خلاف ہیں"، نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے 125 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ "نوجوان بدعنوانی سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ اقربا پروری اور جانبداری سے ٹھگا ہوا محسوس کرتے ہیں"۔
گورننس ایکو سسٹم میں حالیہ اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے روشنی ڈالی کہ اقتدار کے گلیارے اب بدعنوان عناصر سے مکمل طور پر پاک ہو چکے ہیں، اور ایک شفاف، جوابدہ نظام موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ وقت ہے جب صلاحیت کی قدر غالب ہے اور نوجوان اپنے خوابوں کی خواہش اور تکمیل کر سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اپنے خطاب میں، جناب دھنکھڑ نے اس بات پر زور دیا کہ ’’قانون کے سامنے مساوات جمہوری طرز حکمرانی کے لیے سب سے زیادہ ناگزیر خصوصیت ہے‘‘۔ حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "اب کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، قانون کا لمبا بازو ہر ایک تک پہنچ رہا ہے خاص طور پر ان لوگوں تک جنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ قانون کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔"
قانون کی حکمرانی کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا "قانون کا احترام قوم پرستی کا احترام ہے، قانون کا احترام جمہوریت کا احترام ہے اور قانون کا احترام میرٹ کی قدر کا احترام ہے، قانون کا احترام بدعنوانی کو روکتا ہے۔"
اقتدار اور اختیار کے عہدوں پر فائز لوگوں سے مطالبہ کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے زور دیا، "یہ سب کی اولین ذمہ داری ہے خاص طور پر اقتدار اور اختیار کے عہدوں پر فائز لوگوں کی کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے ایک مثال قائم کریں"۔
پچھلی دہائی کے دوران ہندوستان کے معاشی عروج پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا، "ایک دہائی پہلے ہمارے ملک کو کمزور پانچ کا حصہ سمجھا جاتا تھا، جو عالمی معیشت پر ایک بوجھ تھا... لیکن اب ہم دنیا کی پانچ بڑی عالمی معیشتوں میں شامل ہیں۔ "
جی 20 کے مستقل رکن کے طور پر افریقی یونین کی شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے زور دیا کہ اب ہندوستان کی آواز عالمی سطح پر سنی جاتی ہے اور ہمارے ملک کی عالمی شبیہ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان عالمی جنوب کی آواز بن کر ابھرا ہے۔
چندریان -3 کی چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ اور پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن لازمی قرار دینے والے 'ناری شکتی وندن ادھینیم' کی منظوری جیسی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا "ایک طویل خلا کے بعدہم امید اور امکانات کے دور میں ہیں... اب آزادی کےپھلنے پھولنے کا وقت ہے''۔
طلباء اور نوجوانوں کو بھارت@2047 کے میراتھن رنرز کے طور پر بیان کرتے ہوئے، نائب صدر نے روشنی ڈالی کہ ہمارا بھارت ان بہت کم ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کوانٹم کمپیوٹنگ اور گرین ہائیڈروجن مشن جیسی خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز کے امکانات کو چینلائزکرنے میں قیادت کی ہے۔
نوجوانوں کو ترقی کے انجن، پائیداری کے معمار، اور ترقی پزیر مستقبل کے نگہبان قرار دیتے ہوئے، نائب صدر نے زور دیا کہ آج ان کے لیے بے پناہ مواقع اور مناظر دستیاب ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کبھی بھی ناکامی سے نہ گھبرائیں اور اپنے نظریات کو دلیری سے نافذ کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ، 6جی اور مشین لرننگ جیسی ڈسرپٹیو ٹیکنالوجیز کے ذریعے پیش کیے گئے مواقع کا استعمال کریں اور ان کو متحرک کریں۔ انہوں نے مزید کہا "ہم خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز کے دور میں جی رہے ہیں... ہم تکنیکی انقلاب کے نقطہ اتصال پر ہیں"۔
اس موقع پر دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ، ہندو کالج گورننگ باڈی کے چیئرمین جناب ٹی سی اے رنگاچاری، ہندو کالج کی پرنسپل پروفیسر انجو سریواستو، فیکلٹی ممبران، طلباء اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ ر ب
(U: 5002)
(Release ID: 2006289)