وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اے ایف ایم ایس اور آئی آئی ٹی روڑکی نے، کومبیٹ میڈیکل سپورٹ اور برسر ملازمت فوجی اہلکاروں کی پیشنٹ کیئر کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیےمفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 14 FEB 2024 5:56PM by PIB Delhi

آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں تحقیق کی سمت ایک اور سنگ میل کا اضافہ کرتے ہوئے 14 فروری 2024 کو آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کی جانب سے  ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنگھ  اور ڈائریکٹر آئی آئی ٹی روڑکی پروفیسر کمل کشور پنت نے دستخط کئے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد باہمی تعاون کے ساتھ بایومیڈیکل تحقیق کو فروغ دینا، جنگی طبی امداد اور برسرملازمت فوجی اہلکاروں کی مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔ تحقیق کے علاوہ فیکلٹی ایکسچینج پروگرام، مشترکہ تعلیمی سرگرمیاں اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کا فروغ بھی اس مفاہمت نامے کے دائرہ کار میں ہے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت،آرمڈ فورسیز میڈیکل سروسیز مختلف شعبوں جیسے کہ جدید طبی آلات کی ترقی، روبوٹکس، نینو ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ میں  آئی آئی ٹی روڑکی کی مہارت کو بروئے کار لا سکیں گی۔

اس موقع پر، آرمڈ فورسیز میڈیکل سروسیز  کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے زور دیا کہ آئی آئی ٹی روڑکی جیسے اعلیٰ ادارے کے ساتھ یہ تعاون آرمڈ فورسیز میڈیکل سروسیز  کو مستقبل میں جنگی اور امن کے وقت کی طبی دیکھ بھال میں لے جائے گا۔ پروفیسر کمل کشور پنت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ طبی اور دفاع سے متعلق تحقیقی منصوبے پریمیئر ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی ترجیح ہیں اور آئی آئی ٹی روڑکی اس تعاون سے نتیجہ خیز نتائج کا منتظر ہے۔

 

ش ح۔ا گ ۔ ج

Uno-4967

 



(Release ID: 2006015) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Tamil