وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے حیدرآباد میں سنگیت ناٹک اکادمی ‘‘دکشن بھارت سانسکرتک کیندر’’ کے علاقائی مرکز کا افتتاح کیا


بھارت کلا منڈپم آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھا گیاجو گھنٹاسالا کی صد سالہ تقریب کے ایک حصے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے

پدم وبھوشن جناب ایم وینکیا نائیڈو نے تیلگو ریاستوں سے 2024 کے پدم شری ایوارڈز یافتہ افرادکی عزت افزائی کی  

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ‘‘گزشتہ 10 سالوں میں، حکومت ہند نے ہمارے ورثے کے حفاظت، اشاعت اور تحفظ کے لیے انتھک کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت سے تلنگانہ کے ہمارے محسوس اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کو بڑا فروغ ملا ہے’’

سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ  ‘‘وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے ہندوستان میں ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے لیے انتھک محنت کی ہے اور قوم واقعی اس کے لیے ان کاشکریہ ادا کرتی ہے’’

Posted On: 12 FEB 2024 8:36PM by PIB Delhi

سابق نائب صدر اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ جناب ایم وینکیا نائیڈو اور ثقافت، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی اواین ای آر)کے مرکزی وزیر جناب  جی کشن ریڈی نے حیدرآباد میں سنگیت ناٹک اکادمی کے علاقائی مرکز کا افتتاح کیا جو دکشن بھارت سانسکرتک کیندر کے نام سے جانا جائے گا ۔انھوں نے  گھنٹہ سالا  کی  صد سالہ تقریبات کے ایک حصے کے طورپر بھارت کلا منڈپم آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔  تقریب میں پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ محترمہ پی سوشیلا کے علاوہ حکومت ہندکی وزارت  ثقافت کے متعدد افسران نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19VV2.jpeg

اکیڈمی کی اب تک جنوبی ہندوستان میں کوئی موجودگی نہیں تھی اوراگرچہ اس کے کئی ادارے ہیں جیسے امپھال میں منی پور ڈانس اکیڈمی، کتھک کیندر اور سینٹر فار کوٹیاٹم اور ستریا سینٹر جیسے مراکز،تاہم اب تک اس کا مکمل علاقائی نہیں ہے۔ دکشن بھارت سانسکرتک کیندر سے اس خلا کے پر ہونے کی امید ہے اور اس مرکز کا تصور، موسیقی، لوک اور قبائلی فنون، تھیٹر اور کٹھ پتلیوں کی تحقیق اور دستاویزات  سازی کو فروغ دینے کے لئے   کیاگیاہے۔ اس مرکز کو ایک جدید ترین علاقائی مرکز اور ایک اہم ثقافتی جگہ کے طور پر تیار کیا جائے گا جو ریاست کی ثقافتی نشوونما اور کارکردگی کے ماحول کو فروغ دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25ZTX.jpeg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ثقافت، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی اواین ای آر)کے مرکزی وزیر جناب  جی کشن ریڈی نے کہا: ‘‘گزشتہ 10 سالوں میں، حکومت ہند نے ہمارے ورثے کے حفاظت، اشاعت اور تحفظ کے لیے انتھک کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے تعاون سے تلگو ریاستوں کے ہمارے محسوس اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کو بڑا فروغ ملا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ‘‘چاہے رامپا کا معاملہ ہو جسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے ٹیگ کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے یا ہزار ستون مندر(تھاوزینڈ پلرٹیمپل ) میں کلیانہ منڈپم کی بحالی ہو یا غیر محسوس ثقافتی ورثے کامعاملہ ہو، حکومت نے اسے فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3AFNV.jpg

اپنے خطاب میں، سابق نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ‘‘وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے ہندوستان میں ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے لیے انتھک محنت کی ہے اور قوم واقعی اس کے لیے ان کاشکریہ ادا کرتی ہے۔’’ انہوں نے ہمارے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مادری زبان کے کردار پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہماری مادری زبان کو مزید فروغ اور تحفظ دے رہے ہیں’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4XF7O.jpg

تقریب کے دوران تلگو ریاستوں سے 2024 میں پدم شری ایوارڈ پانے والے افراد کو بھی نوازا گیا۔ اس میں برّا وینا کی روایت کو جاری رکھنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے جناب داساری کونڈپا، بھگود گیتا کا بنجارہ زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے جناب کیتھاوتھ سوملال، جناب گڈم سمیہ کو چندو یکشگنم جوکہ بیلے رقص کی  ایک شکل ہے،محترمہ اوما مہیشوری کو ہری کتھا میں ان کے تعاون کے لیےاورجناب ویلو آننداچاریہ کو تلنگانہ کے مختلف مندروں میں مجسمہ سازی اور آرٹ میں ان کے تعاون کے لیے، کے نام شامل ہیں ۔

*********

 (ش ح۔م م۔ع آ)

U-4876


(Release ID: 2005508) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi