وزارت دفاع

آئی اے ایف ٹیم سنگاپور ایئر شو 2024 میں شامل

Posted On: 12 FEB 2024 7:40PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم کے 71 اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم سنگاپور ایئر شو 2024 میں شرکت کے لیے سنگاپور کے پائی لیبر ایئر بیس پر اتری۔اس شو میں دنیا بھر میں مشہور سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم  پانچ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں (اے ایل ایچ) کے ساتھ شاندار ہوائی کرتبوں کی نمائشن کرے گی۔ ان ہیلی کاپٹروں کو ’دھرو‘  کے نام بھی  جانا جاتا ہے۔ ۔ ٹیم  کی شمولیت یا انکڈکشن بھارتی فضائیہ کے سی-17  گلوباسٹڑ III ہیوی لفٹ ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کے توسط سے کیا گیا۔

دو سالہ سنگاپور ایئر شو 20 فروری 24 کو شروع ہونے والا ہے اور 24 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ شو میں دنیا بھر کے شرکاء کے  ذریعہ مختلف فضائی کرتب پیش کیےجائیں گے۔

سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم 2003 میں تشکیل دی گئی تھی اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی پہلی بین الاقوامی عوامی کارکردگی 2004 میں ایشین ایرو اسپیس شو سنگاپور میں ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر تین ہیلی کاپٹر فارمیشن کے طور پر تشکیل اور پرورش پانے والی سارنگ ٹیم اب ایک سنسنی خیز پانچ ہیلی کاپٹرون پر مشتمل ڈسپلے پر فخر کرتی ہے اور اس نے پوری دنیا میں 385 سے زیادہ مقامات پر 1200 سے زیادہ ڈسپلے(نمائش) پیش کیے ہیں۔

'دھرو' ہیلی کاپٹر، جسے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے ڈیزائن اور کنسیو کیا ہے، ایک ہمہ موسمی، ملٹی مشن کے قابل ہیلی کاپٹر ہے۔ اس میں سخت، ہنج سے لیس ہیلی کاپٹر ہے، جو اسے انتہائی  قابل تدبیر اور فوجی کرداروں کے لیے موزوں بناتے ہیں۔ سارنگ ٹیم کی طرف سے اے ایل ایچ کی مختلف شکل ا ے ایل ایچ – ایم کے -1 ہے۔ سارنگ ٹیم کے ذریعہ اڑایا جانے والا اے ایل ایچ ، اے ایل ایچ ایم کے-1 ویرینٹ کا  ہے ۔ اس کی  دوسری قسمیں اے ایل ایچ ،1 اور ا ے ایل ایچ ایم کے 2 اور  اے ایل ایچ ایم کے 4 ہے جو کہ ایک مسلح  ورژن ہے۔

********

ش ح.۔ م م ۔ج

Uno-4868



(Release ID: 2005460) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi