صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ ,مانڈویہ نے ایمس، نئی دہلی میں بلا رکاوٹ آسان ادائیگیوں کے لیے ایمس –ایس بی آئی اسمارٹ ادائیگی کارڈ کا آغاز کیا
اسمارٹ پیمنٹ کارڈ دور دراز کے علاقوں سے مریضوں کے نقد رقم لے جانے کا مسئلہ حل کرے گا، ساتھ ہی یہ محفوظ ادائیگی کی ضمانت بھی دے گا: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
"مریضوں اور ان کی تیمارداری کرنے والوں کے لیے ایک بڑی راحت، مستقبل قریب میں تمام 22 ایمس تک ایمس اسمارٹ پیمنٹ کارڈ کی خدمات کی توسیع کی جائے گی"
"ایمس اسمارٹ پیمنٹ کارڈ ڈیجیٹل انڈیا پہل اور "ایک قوم، ایک ایمس، ایک کارڈ" کی کامیابی کے سفر میں ایک مزید پیش رفت
Posted On:
12 FEB 2024 5:24PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج یہاں ایمس –ایس بی آئی اسمارٹ پیمنٹ کارڈ کا آغاز کیا۔ ایمس –ایس بی آئی اسمارٹ پیمنٹس کارڈز، ایمس ، نئی دہلی میں علاج کے لیے بلارکاوٹ آسان ادائیگی کو یقینی بنائے گا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ "ایمس اسمارٹ پیمنٹ کارڈ اپنے ساتھ نقد ررقم اسپتال لےجانے والے دور دراز کے علاقوں کے مریضوں کے طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ کو حل کردے گا ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مریض یا ان کی دیکھ بھال کرنے والے ایمس، نئی دہلی کے سہولت مراکز سے آسانی سے کارڈ حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے بعد اسے مختلف کاؤنٹرز پر ادائیگی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات اور ڈیجیٹل انڈیا پہل میں ایک اہم قدم کے طور پر اس کارڈ کو شروع کرنے کے قدم کو سراہتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا پہل نے آسانی اور حفاظت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے جو پہلے بہت ہی پراسرار تھا اور اب بھی بہت سے ممالک کے لیے ایک دور کا ہدف ہے۔
اسمارٹ پیمنٹ کارڈ کو 'ایک ایمس، ایک کارڈ' کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ایمس نئی دہلی میں زیر علاج مریض کے لیے کسی بھی فوری ادائیگی سے متعلق ضرورت کی صورت میں اب کوئی بھی ملک بھر سے فنڈز آسانی سے اور تیزی سے منتقل کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل قریب میں ان کارڈز کی خدمات کو ملک کے تمام ایمس میں پھیلا دیا جائے گا۔ انہوں نے ملک کے تمام اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مزید سہولت کے اقدامات کو شامل کرنے کے لیے مرکز کے عزم کو مزید دہرایا۔
ایس بی آئی -ایمس نئی دہلی اسمارٹ کارڈ سسٹم کے نفاذ کے سلسلے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی آج دستخط کیے گئے۔
پس منظر:
ایس بی آئی -ایمس اسمارٹ کارڈ تمام مریضوں کو مفت فراہم کیا جا رہا ہے اور اس پر کوئی سروس چارج نہیں ہے۔ داخل ہونے پر تمام مریضوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ کارڈ مریض کے منفرد اسپتال شناخت (یو ایچ آئی ڈی ) نمبر اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) کے تحت جاری کردہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے ) آئی ڈی سے منسلک ہوگا۔ کارڈ سے ٹاپ اپ اور رقم کی واپسی صرف مریض کے یو ایچ آئی ڈی سے منسلک موبائل نمبر پر موصول ہونے والے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی ) کی فراہمی پر کی جا سکتی ہے۔ اس سے فراڈ اور چوری کو روکنے میں مدد ملے گی۔ اگر کوئی مریض کارڈ کھو دیتا ہے تو مریض کو متبادل کارڈ مفت فراہم کیا جائے گا اور بیلنس (اگر کوئی ہے) کو متبادل کارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ایک بار جاری ہونے والا کارڈ پانچ سال کی مدت کے لیے کارآمد ہوگا۔ اس کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے تمام لین دین ایمس کے ای –اسپتال فنکشنل سے منسلک ہیں۔ ایمس اور بینک کے درمیان دو طرفہ انضمام کی وجہ سے تمام مالیاتی لین دین کا مفاہمت فنانس ڈویژن، ایمس کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
تمام مریض گراؤنڈ فلور پر واقع اسمارٹ کارڈ کاؤنٹر، مدر اینڈ چائلڈ بلاک اور اسمارٹ کارڈ جاری کرنے والے کاؤنٹر، اسٹاف کیفے ٹیریا سے اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ا سمارٹ کارڈ جاری کرنے کے لیے، مریض/ملازمین کو ایمس میں تیار کردہ اپنا یو ایچ آئی ڈی دینا ہوگا۔ یو ایچ آئی ڈی کی فراہمی پر، مریض کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی موصول ہوگا جو کارڈ کو چالو کرنے کے لیے کاؤنٹر پر فراہم کیا جائے گا۔ اسمارٹ کارڈ ایک بار ٹاپ اپ اور ایکٹیویٹ ہونے کے بعد انسٹی ٹیوٹ میں حاصل کی جانے والی خدمات کے لیے 24 7 x کی بنیاد پر مختلف کیش کاؤنٹرز پر ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹاپ اپ کے لیے کیش استعمال کرنے کے علاوہ، ٹاپ اپ آن لائن طریقوں، کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی کیا جا سکتا ہے اور مریض کے کسی بھی رشتہ دار/دوست کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایمس نئی دہلی کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹر ایم سرینواس ، ڈی جی ایم، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، جناب منجیت سنگھ اور مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران نے لانچ تقریب میں شرکت کی۔
************
ش ح۔ا م۔ م ص
(U: 4858)
(Release ID: 2005341)
Visitor Counter : 100