عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سینئر سول سرونٹ کے لیے صلاحیت سازی کا پہلا ایگزیکٹو بیچ پروگرام آج این سی جی جی، نئی دہلی میں شروع ہوا


اس پروگرام میں کئی اہم وزارتوں اور محکموں کے 14 سینئر سول سرونٹ شرکت کر رہے ہیں

اس پروگرام کا مقصد ،تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینا ہے نیز یہ سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی میں تعاون کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے

Posted On: 12 FEB 2024 4:07PM by PIB Delhi


اچھی حکمرانی کے لئے قومی مرکز (این سی جی جی) کے زیر اہتمام، سری لنکا کے سینئر سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی صلاحیت سازی کے پروگرام کا پہلا ایگزیکٹو بیچ آج نئی دہلی میں شروع ہوا۔ یہ پروگرام 12 فروری 2024 سے 17 فروری 2024 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں، سری لنکا کے چودہ سینئر سرکاری ملازمین کے افسران شرکت کر رہے ہیں ،جو وزیر اعظم کے سیکرٹری، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر صلاحیتوں  میں کام کر رہے ہیں۔

حکومت ہند کی عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی  وزارت کے  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ این سی جی جی،  بین الاقوامی اور قومی سطحوں ،دونوں پر ،عوامی پالیسی اور حکمرانی میں عملی تحقیق، مطالعہ اور صلاحیت سازی کے تئیں عہد بند ہے۔

 

A person standing at a podium giving a presentationDescription automatically generated

 

یہ منشور، سرکاری ملازمین کے درمیان تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے ساتھ ہم آہنگ ہے، خاص طور پر پڑوسی ممالک سے، ’واسودیو کٹمبکم‘ کے اصولوں اور ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے ’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی کے  عین مطابق ہے۔

صلاحیت سازی کا پروگرام، ڈیجیٹل حکمرانی ، انسداد بدعنوانی کی حکمت عملیوں، اور عوامی پالیسی اداروں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ شرکاء کو انمول مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ ہندوستان کے بہترین طرز عمل کو اپناتے ہوئے، سرکاری ملازمین کو سری لنکا میں مثبت تبدیلی لانے، شفافیت کو فروغ دینے اور حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے بااختیار بنایا جائے گا، جو ملک کی ترقی اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہندوستان میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے بارے میں شرکت کرنے والے افسران کو واقف کراتے ہوئے، اچھی حکمرانی کے لئے قومی مرکز  (این سی جی جی) کے ڈائریکٹر جنرل  ، ایڈمنسٹریشن ریفارمز اینڈ پبلک گریونس (ڈی اے آر پی جی) کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے پیش رفت اور تنظیم  کےمنصوبوں کے ساتھ ساتھ پچھلے کچھ سالوں میں اٹھائے گئے اقدامات کا اشتراک کیا۔  انہوں نے اچھی حکمرانی کے اشاریہ ، قومی  ای-گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ، سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام، وکست بھارت؛شہریوں کو بااختیار بنانےاور آخری منزل تک پہنچنے نیز گورننس میں جدت؛سکریٹری  جاتی اصلاحات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

یہ پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دیہی ترقی کے انتظامیہ کے منصوبوں کے تحت، ہندوستان کے ترقیاتی ماڈلز کو شراکت کرنے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کے تحت ہندوستان کے آخری میل کو جوڑنے، اور سی پی جی آر اے ایم ایس، گتی شکتی، اور دیگر قائم کردہ فریم ورک جیسے مضبوط ماڈلز کے استعمال کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے، حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی ٹیکنالوجیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جنہوں نے ترقی کو رفتار بخشنے  میں افادیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کو، عالمی عوامی بھلائی کے طور پر موضوعاتی اجلاس  میں، ڈیجیٹل کامرس کے لیے کھلا نیٹ ورک؛جی ای ایم: سرکاری حصولی میں شفافیت لانا، نیتی آیوگ؛ ویژن انڈیا @2047، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، آدھار کی تشکیل؛ اچھائی کا ایک ذریعہ حکمرانی، مشن کرم یوگی، اہلکاروں کی صلاحیت سازی؛ ہندوستان میں پہل، انسداد بدعنوانی کی حکمت عملیوں کے علاوہ دیگر کو پیش کیا جائے گا۔ کلاس روم سے باہر کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، جس کا مقصد ملک کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش کرنا ہے، شرکاء کے لیے نیشنل میوزیم اور تاج محل کے دوروں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مختلف وزارتوں کے سینئر عہدےداران، جیسے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، صنعت کے فروغ کا محکمہ، اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت اور صنعت، سرکاری ای-مارکیٹ پلیس، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی، نیتی آیوگ، دیہی ترقی کی وزارت اور دیگر دورہ کرنے والے، وفد کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تجربات شیئر کریں گے۔

صلاحیت سازی کے پروگرام کی نگرانی این سی جی جی کی تربیتی ٹیم کرے گی۔

 

A group of people posing for a photoDescription automatically generated

 

************

 

 

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 4853)



(Release ID: 2005328) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi