زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے، آج نئی دہلی میں زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی ادارے (آئی اے آر آئی) کے 62ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کر کے رونق بخشی
Posted On:
09 FEB 2024 8:17PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی کے پوسامیں واقع زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی ادارے (آئی اے آر آئی) کے 62ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اعزازی مہمان تھے۔ اس موقع پرڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، آئی سی اے آر – آئی اے آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے سنگھ اور ڈین اور جوائنٹ ڈائریکٹر (تعلیم) ڈاکٹر انوپما سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اپنے خطاب میں، صدر جمہوریہ نے تمام پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور تحقیق اور اکیڈمکس میں فیکلٹی کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے تکنیکی ترقی، فصل کی پیداوار میں نمایاں کامیابیوں، اور ابھرتے ہوئے زرعی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے انتہائی ہنر مند انسانی وسائل کی ترقی کے ذریعے عالمی سطح پر ہندوستان کی زرعی صلاحیت کو آگے بڑھانے میں زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی ادارے (آئی اے آر آئی)کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستانی آبادی کے لئے پائیدار غذائی تحفظ، غذائیت اور ذریعہ معاش کو یقینی بناتے ہوئے زرعی برآمدات کی آمدنی کو نمایاں طور پر بڑھانے میں زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی ادارے (آئی اے آر آئی)کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ تیل کے بیجوں اور دالوں میں ہندوستان کی خود کفالت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ زرعی تحقیق کے بارے ادارے کے سائنس دانوں کی طرف سے فراہم کردہ براہ راست تکنیکی مدد کے ساتھ میرا گاؤں میرا گورو، رضاکارانہ اقدامات اور پوسا سماچار جیسے مختلف توسیعی پروگراموں کے ذریعے نچلی سطح کے کسانوں کی مدد کرنے کے لیے اس ادارے کے استقلال سے بھرپورعزم کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔ کسانوں کے کھیتوں میں، انہوں نے کہا کہ "مجھے اس ادارے کی تحقیقی کاوشوں کے ساتھ ساتھ ایک عالمی یونیورسٹی میں تبدیل ہونے کے لیے سرگرم کوششوں کو جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔"
جلسہ تقسیم اسنا کے دوران صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ایم ایس سی کے 6 طلباء اور پی ایچ ڈی کے 6 طلباء کو آئی اے آر آئی کا میرٹ میڈلز عطا کئے۔ انہوں نے باوقار آئی اے آر آئی بہترین طالب علم ایوارڈ 2023 ، نبارڈ - پروفیسر وی ایل چوپڑا گولڈ میڈل 2023، اور سال 2023 کے لئے ڈاکٹر اے کے جین میموریل نوجوان سائنس داں ایوارڈز بھی عطا کئے۔ کل 543 طلباء، جن کا تعلق ہندوستان اور مختلف ممالک سے ہے اور جنہوں نے بین الاقوامی پروگراموں کے تحت آئی اے آر آئی میں تعلیم حاصل کی، انہیں بھی جلسہ تقسیم اسناد کے دوران پوسٹ گریجویٹ ڈگری سے نوازا گیا۔
اس موقع پر فصلوں کی مختلف اقسام بھی جاری کی گئیں۔ پچھلے سال آئی اے آر آئی نے 25 کھیت کی فصلوں اور 5 سبزیوں اور پھلوں کی فصلوں پر مشتمل کل 30 زیادہ پیداوار دینے والی بیج کی اقسام تیار کیں اور جاری کیں۔
آئی اے آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے سنگھ نے گندم اور باسمتی چاول کی اقسام میں ادارے کی ترقی کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی۔ فی الحال،آئی اے آر آئی کی گندم کی اقسام، تقریباً 9 ملین ہیکٹر رقبے پر محیط ہیں، جو ملک کے اناج میں تقریباً 40 ملین ٹن گندم کا تعاون پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے درج ذیل امور پر روشنی ڈالی:
- صرف 2023 میں، آئی اے آر آئی نے پورے ہندوستان میں گندم کے مختلف علاقوں کے لیے تیار کردہ گندم کی پانچ نئی اقسام متعارف کروائیں۔ ان میں قابل ذکر ایم اے ایس سے حاصل شدہ قسم، ایچ ڈی 3437، جو کہ پتوں اور دھاریوں میں لگنے والے زنگ کے خلاف مزاحمت کے لیے مشہور ہے، کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی 3386 اور ایچ ڈی 3388، جوکہ بالترتیب شمال مغربی میدانی علاقوں اور شمال مشرقی میدانی علاقوں میں بروقت بوائی کی جانے والی آبپاشی کے لیے نہایت موزوں اور مناسب ہے، جیسی اقسام شامل ہیں۔ آئی اے آر آئی باسمتی چاول کی اقسام کی نشوونما میں عالمی سطح پر قائدانہ مقام رکھتا ہے، جس کی اقسام جیسے کہ پوسا باسمتی 1121، پوسا باسمتی 1718 اور پوسا باسمتی 1509 ہندوستان میں باسمتی چاول کے 95 فیصد سے زیادہ رقبے پر محیط ہیں ، غیر ملکی زرمبادلہ کی کمائی میں نمایاں تعاون کرتے ہیں، جس کی مالیت سال 24-2023 کے دوران 40,000 کروڑ روپے ہے۔
- باسمتی چاول کی بہتر اقسام، بشمول پوسا باسمتی 1847، پوسا باسمتی 1885، اور پوسا باسمتی 1886، جو کہ جراثیمی بلائیٹ اور بلاسٹ بیماریوں کے خلاف زبردست مزاحمت کی حامل ہیں، توقع کی جاتی ہے کہ زرعی کیمیکل استعمال کو کم سے کم کرتے ہوئے برآمداتی آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔
- آئی اے آر آئی نے مشرقی اتر پردیش کے مقامی خوشبو والے چھوٹے اناج کے چاول کے لینڈریس، "کالانمک" کو بہتر کیا ہے، "پوسا نریندر کالانمک 1" جاری کیا ہے، جو خطے میں چاول کی کاشت کاری کے منافع میں انقلاب لانے والا ہے۔
- 'موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کے ایک حصے کے طور پر،آئی اے آر آئی نے ایک بائیوفورٹیفائیڈ نہایت قیمتی موٹے اناج ہائبرڈ، پوسا 1801 کو متعارف کرایا، جو آئرن اور زنک سے بھرپور ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں ناقص غذائیت کو دور کرنا ہے۔
- دور دراز کے کسانوں کو زرعی مشورے فراہم کرنے کے لیے ویڈیو پر مبنی ایک توسیعی ماڈل "پوسا سماچار" کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر انوپما سنگھ، جو ڈین اور جوائنٹ ڈائرکٹر آف ایجوکیشن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، نے روشنی ڈالی کہ ایک آئی اے آر آئی میگا یونیورسٹی کے زیراہتمام، آسام، بارامتی، بنگلورو، بھوپال، کٹک ، حیدرآباد، جھارکھنڈ، جودھ پور، کرنال، کولکتہ، لکھنؤ، ناگپور، پٹنہ، رائے پور، رانچی، اور شیلانگ میں 16 مرکزوں کے قیام کے ساتھ، مختلف آئی سی اے آر اداروں میں داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ آئی اے آر آئی کی مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، جو قندھار، افغانستان میں افغانستان نیشنل ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (اے این اے ایس ٹی یو) کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ قابل ذکر کامیابیوں میں 3 جولائی 2023 کو جدید سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی ہاسٹل 'مدھوماس' کا افتتاح شامل ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے حال ہی میں 31 جنوری 2024 کو 500 کمروں والے گرلز ہاسٹل 'پھلگونی' کا افتتاح کیا۔
زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی ادراہ (آئی اے آر آئی)، جو کہ سبز انقلاب کی رہنمائی میں اپنے اہم کردار کے لیے بے حد مشہور ہے، اپنی مضبوط تحقیق، تعلیم اور توسیعی پروگراموں کے ذریعے زرعی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے پوری طرح وقف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م ع - ق ر)
U-4851
(Release ID: 2005322)
Visitor Counter : 56