وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

شری سدگورو رام سنگھ جی نے سب سے پہلےعدم تعاون اور سودیشی کو برطانوی حکمرانوں کی غلامی سے آزاد کرانے کے لیے استعمال کیا -  ثقافت اور امور خارجہ کی وزیرمملکت محترمہ میناکشی لیکھی


وزیرمملکت  نے سری سدگورو رام سنگھ جی کے دو سو سالہ یوم پیدائش کے موقع پر 200/-روپے کا یادگاری سکہ اور 10/- روپے کا کرنسی سکہ جاری کیا

Posted On: 11 FEB 2024 10:45PM by PIB Delhi

ثقافت اور امور خارجہ  کی وزیر مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی نے آج سری سدگورو رام سنگھ جی کے دو سو سالہ یوم پیدائش کے موقع پر200/- روپے کا یادگاری سکہ اور 10/-روپے کا کرنسی سکہ جاری کیا۔اس موقع پر  نامدھاری فرقے کے موجودہ گوروعزت مآب سری سدگورواودے سنگھ جی بھی موجودتھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SOFQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YH9B.jpg

عزت مآب وزیر نے ہمارے ملک کی تحریک آزادی میں شری سدگورو رام سنگھ جی کے  گراں قدرتعاون کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ سدگورو رام سنگھ جی ایک عظیم انسان دوست، مفکر، بصیرت افروز اور ایک عظیم سماجی مصلح تھے۔ انھوں نے بتایا کہ سدگورو  وہ پہلے شخص تھےجنھوں نے ملک کو برطانوی حکمرانوں کی غلامی سے آزاد کرانے کے لیے عدم تعاون ، ترک موالات اور سودیشی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ انھوں نے لوگوں میں ہندوستانی ہونے، ہندوستانی رہنے اور ہندوستانی  اشیاء اورسامان خریدنے کی تبلیغ اور اس پرعمل بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZQZT.jpg

انہوں نے لوگوں پرزوردیا کہا کہ بچی کو بچپن میں قتل نہ کریں اور ستی پرتھا کے خلاف تحریک چلائی تاکہ  بچیوں کو تعلیم کے مساوی حقوق فراہم کئے جاسکیں۔ انھوں نے 1857 میں لڑکیوں اور لڑکوں کی شادی کی عمر بالترتیب 18 اور 20 سال مقرر کی تھیں۔ انھیں 1872 میں میانمار جلاوطن کر دیا گیا تھا۔ لوگوں کو  سری سدگورو رام نے دکھائے راستے  قربانی، تعاون، خود انحصاری، اور جیو اور جینے دو کو چننا چاہیے۔ وہ پہلے  شخص تھے جنھوں  جس نے سدگورو رام سنگھ جی کے دکھائے ہوئے راستے کو اپناتے ہوئے ہندوستان اور پھر دنیا کے کئی ممالک میں مقدس سری گرو گرنتھ صاحب کو لتھوگرافی پر چھپوایا۔ نامدھاری سکھ نامدھاری گوردوارہ، رمیش نگر، نئی دہلی میں  208 واں پرکاش پرب  منا رہے ہیں۔ ہزاروں سکھوں، مختلف رہنماؤں اور علماء نے عظیم گرو سدگورو رام سنگھ جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گردوارہ کا دورہ کیا۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-4831


(Release ID: 2005181) Visitor Counter : 95
Read this release in: English , Hindi