وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی بھونیشور میں دو روزہ 100 کیوب اسٹارٹ اپ کانکلیو کا افتتاح کیا


آنے والے برسوں میں دنیا کو ترغیب دینے کے لیے اختراعات اور انٹرپرائز کی میراث چھوڑیں - جناب دھرمیندر پردھان

پورے معاشرے کے نقطہ نظر کے ساتھ باصلاحیت نوجوانوں کو ایک فعال ماحولیاتی نظام فراہم کرنا ضروری ہے- جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 11 FEB 2024 8:19PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی بھونیشور، ریسرچ اینڈ انٹرپرینیورشپ پارک(آر ای پی) میں دو روزہ 100 کیوب اسٹارٹ اپ کانکلیو کا افتتاح کیا۔ سکریٹری، ہائر ایجوکیشن، وزارت تعلیم، جناب سنجے کے مورتی؛ سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، جناب سنجے کمار؛ ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی بھونیشور، پروفیسر شریپد کرمالکر؛ چیئرمین بورڈ آف گورنرز، ڈاکٹر راجندر پرساد سنگھ؛ غیر ملکی حکومتوں کے نمائندے، صنعت کے مندوبین، خاص طور پر ڈیپ ٹیک سیکٹر،تعلیمی شخصیات، اسٹارٹ اپس، طلباء اور دیگر نامور کاروباری رہنما بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ آئی آئی ٹی بھونیشور کے ریسرچ اینڈ انٹرپرینیورشپ پارک کا افتتاح اوڈیشہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے اور 100 کیوب کنکلیو کے ساتھ مشرقی ہندوستان کے کاروباری جذبے کو متحرک کرنے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔جناب پردھان نے کہاکہ کونارک مندر کی طرح، جو اڈیشہ کے تعمیراتی کمال کی علامت ہے، یہ پہل بھی 21 ویں صدی کا مندر ہو گا جو نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے، اختراعات کرنے اور قدر پیدا کرنے کی ترغیب دے گا اوران کی مدد کرےگا۔

 

Image

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اقدامات نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ امرت کال نوجوان نسلوں کے لیے سنہری دور ثابت ہو۔ کارپوریٹس اور سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنہوں نے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں اور اس اقدام کی حمایت میں دل کھول کر تعاون کیا ہے، انہوں نے نوجوانوں کی دستگیری پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا ہندوستان اور اس کے نوجوانوں کو امید کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس لئے یہ ضروری ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کو پورے معاشرے کے نقطہ نظر کے ساتھ ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام فراہم کیا جائے۔

 

Image

 

جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ اختراع اوڈیا سماج کے ڈی این اے میں ہے اور تعلیمی اداروں میں عالمی مسائل کا حل فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 کیوب اوڈیشہ جیسے اقدامات نوجوانوں کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں اورایجاداتی تدابیر پر مبنی اختراعات اور اسٹارٹ اپ انقلاب سے فائدہ اٹھائیں گے۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ نوجوانوں، فیکلٹی اور صنعت کی تثلیث اس اقدام کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے سب کو دعوت دی کہ وہ دوسروں کےلئے جدت اور انٹرپرائز کی میراث چھوڑیں جو آنے والے برسوں میں دنیا کو متاثر کرے گی۔

 

Image

 

وزیرموصوف نے نئے آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا اور کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا ڈیجیٹل طور پر سنگ بنیاد رکھا۔ پروگرام میں آر ای پی پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔ 16 اسٹارٹ اپس اورآرای پی کے درمیان مفاہمت ناموں کا تبادلہ ہوا۔ آئی آئی ٹی بھوبنیشور میں چار اسٹارٹ اپس کو آئل انڈیا لمیٹڈ سے گرانٹ کے چیک ملے۔ اسٹارٹ اپ مصنوعات کی ایک نمائش لگائی گئی جس کا معززین نے کانکلیو کے افتتاح سے پہلے دورہ کیا۔

 

Image

 

آر ای پی کے موجودہ خصوصی توجہ کےمرکز علاقے صحت اور حیاتیاتی ٹکنالوجی( ہیلتھ اینڈ بائیو ٹیک) ہیں۔ بیٹری /الیکٹرک گاڑیاں/ موسمیاتی ٹکنالوجی ؛ مصنوعی ذہانت (عمارت کے ماڈل اور ایپلی کیشنز)؛ خلائی ٹکنالوجی، ڈرونز، یو اے وی؛ نیم موصل؛ اور انٹرپرائز سافٹ ویئر (ڈیولپر انفرا/ٹولز، معلومات/انٹرپرائز سیکیورٹی)ہیں۔

اس سے پہلے دن میں 100 کیوب: ثقافت، انٹرپرینیورشپ اور ویژن کا سنگم (ماڈریٹر: ڈاکٹر سیما باہنی پتی، آئی آئی ٹی بھوبنیشور) کے عنوان سے پانچ متوازی سیشن منعقد کیے گئے تھے۔ 100 کیوب: پوروودیا اسٹارٹ اپ مشن کوتحریک دینے والاصنعتی محرک (ماڈریٹر: مسٹر ارندم مکھوپدھیائے، پارٹنر، انڈیا ایکسلریٹر)؛وکست بھارت2047 کے لیے نئے آئیڈیاز کا فروغ (ماڈریٹر: محترمہ مونا سنگھ، انڈیا ایکسلریٹر)؛ انڈسٹری اسٹارٹ اپ رشتہ: ایک کامیاب شراکت داری کا فروغ (ماڈریٹر محترمہ مدھوسمیتا داش، اسسٹنٹ پروفیسر،آئی آئی ٹی بھونیشور)؛ اور تعلیمی اداروں میں اختراع کاری اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے پائیدارطریقہ کار (ماڈریٹر مسٹر دیپن ساہو، اسسٹنٹ انوویشن ڈائریکٹر، ایم او ایز انوویشن سیل)۔

جناب پردھان نے 10 فروری 2024 کو بےتکلفانہ گفتگو میں حصہ لیا جس کے دوران انہوں نے کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس پر مشتمل ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے بارے میں اپنی معلومات کا اشتراک کیا۔ اس غیر رسمی گفتگو نے آج کے کانکلیو کے افتتاح کے لیے پیش کش  خیمہ کا کردار اداکیا تھا ۔ اس بات چیت کے دوران، انہوں نے ذکر کیا کہ اوڈیشہ اور مشرقی ہندوستان میں ہنر مندی اور خیالات کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ کانفرنس جدت طرازی اور کاروبار کو زندگی گزارنے کا ایک طریقہ بنانے میں ایک  محرک کے طور پر کام کرے گی ۔ جناب پردھان نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ یہ نوجوانوں کو اپنی کاروباری صلاحیتوں اوراستعداد کے دیرپا نقوش چھوڑنے کے لیے ایک وسیع کینوس فراہم کرے گا۔ انہوں نے مشرقی ہندوستان کا ذکر کیا، خاص طور پریہ کہ بھونیشور جیسے معلوماتی مرکز کے پاس دنیا کے سب سے پیچیدہ چیلنجوں کا حل موجود ہے اور کنکلیو علم اور 21ویں صدی کے مواقع کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ اس پہل قدمی کے ساتھ، بھونیشور اور اڈیشہ کو تدابیرپر مبنی اسٹارٹ اپس کا مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے جو پوروودے کو رفتار دے گا، ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو فروغ دے گا اور عالمی بہبود کو یقینی بنائے گا۔

 

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 4825)

 


(Release ID: 2005163) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi