بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب شانتنو ٹھاکر 12 فروری 2024 کو مائیا اِن لینڈ کسٹمز بندرگاہ سے پہلے آزمائشی کارگو جہازوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے


جناب شانتنو ٹھاکر 12 فروری 2024 کو مائیا اِن لینڈ کسٹمز بندرگاہ سے پہلے آزمائشی کارگو جہازوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

اریچا سے ہو کر مائیا (آئی بی پی روٹ) سے دھوبری (این ڈبلیو-2) آبی گزرگاہ والے راستہ سے تقریباً 930 کلومیٹر کا فاصلہ کم ہو جائے گا

پتھروں کو لے جانے والے جہاز کو مائیا ان لینڈ کسٹمز بندرگاہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا

بنگلہ دیش کے لیے 2.6 ایم ٹی پی اے کارگو کے سڑک سے آبی گزرگاہوں میں تبدیل ہونے کی توقع ہے

Posted On: 11 FEB 2024 4:38PM by PIB Delhi

ہند-بنگلہ دیش تعلقات کئی سالوں میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں پروان چڑھے ہیں۔ اب، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستان میں مائیا بندرگاہ اور بنگلہ دیش میں سلطان گنج بندرگاہ کے درمیان انڈو بنگلہ دیش پروٹوکول (آئی بی پی) روٹ نمبر 5 اور 6 پر جہازوں کی پہلی آزمائشی نقل و حرکت 12، 2024 کو ہونے والی ہے۔ بحری جہازوں کو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر صبح 10:30 بجے مغربی بنگال کی مائیا ان لینڈ کسٹمز بندرگاہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ پیش رفت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے مطابق ہے۔

اریچا سے ہو کر مائیا (آئی بی پی روٹ) سے دھوبری (این ڈبلیو-2) آبی گزرگاہ والا راستہ، دھولیاں-مائیا-کولکاتا-آئی بی پی-دھوبری والے موجودہ آبی گزرگاہ کے مقابلے میں تقریباً 930 کلومیٹر کے فاصلہ کو کم کر دے گا۔ اس پہل سے بنگلہ دیش کو بھیجی جانے والی برآمدی کارگو کے 2.6 ایم ٹی پی اے سڑک سے آبی گزرگاہوں میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔

ہندوستان میں واقع میں پورٹ آف کال مائیا اور بنگلہ دیش میں واقع پورٹ آف کال سلطان گنج کے درمیان دریائی فاصلہ 16 کلومیٹر ہے، جس میں سے 4.5 کلومیٹر آبی گزرگاہیں ہندوستان میں ہیں اور باقی 11.5 کلومیٹر بنگلہ دیش میں ہیں۔

جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب میں مغربی بنگال حکومت کے وزیر نقل و حمل اور وزیر مملکت برائے نقل و حمل کے ساتھ ساتھ جنگی پور لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اور رگھوناتھ گنج اور لال گولا قانون ساز حلقوں سے ریاستی مقننہ کے ممبران کے ساتھ ساتھ دیگر معززین بھی شرکت کریں گے۔

پس منظر

عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ شیخ حسینہ نے ہندوستانی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر 08-05 ستمبر 2022 کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست جہاز رانی کے روابط کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے پروٹوکول آن لینڈ واٹر ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ (پی آئی ڈبلیو ٹی ٹی) روٹس 5 اور 6 (دھولیان سے راجشاہی تک  – اریچا تک توسیع) اور 9 اور 10 (داؤدکنڈی سے سونامورا) کے پروٹوکول کے تحت ندی سے متعلق سروسز شروع کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4812

 



(Release ID: 2005051) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu