کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم اسٹارٹ اپس کو تصور کے ثبوت، پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ، مصنوعات کی آزمائش، مارکیٹ میں داخلے اور تجارتی شکل دینے کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے


31 دسمبر 2023 تک 802.98 کروڑ روپئے  کی مجموعی منظور شدہ فنڈنگ کے ساتھ اسکیم کے تحت 198 انکیوبیٹرز کا انتخاب کیا گیا

Posted On: 09 FEB 2024 7:41PM by PIB Delhi

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم (ایس آئی ایس ایف ایس) سٹارٹ اپس کو تصور کے ثبوت، پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ، پروڈکٹ ٹرائلز، مارکیٹ میں داخلے اور اہل انکیوبیٹرز کے ذریعے کمرشلائزیشن کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

ایس آئی ایس ایف ایس کے تحت دفعات کے مطابق، ماہرین کی مشاورتی کمیٹی (ای اے سی) اسکیم کے تحت مختص کرنے کے لیے انکیوبیٹرز کا جائزہ لیتی ہے اور ان کا انتخاب کرتی ہے۔ منظور شدہ انکیوبیٹرز اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اسٹارٹ اپس کو شارٹ لسٹ کرتے ہیں۔ یہ اسکیم یکم اپریل 2021 سے شروع کی گئی ہے۔

31 دسمبر 2023 تک، 802.98 کروڑ وپئے کی مجموعی منظور شدہ فنڈنگ کے ساتھ اسکیم کے تحت 198 انکیوبیٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) کے لحاظ سے منتخب انکیوبیٹرز کی تعداد کی فہرست ضمیمہ I  میں دی گئی ہے۔

منظور شدہ انکیوبیٹرز نے 31 دسمبر 2023 تک 306.43 کروڑ روپئے کی مجموعی منظور شدہ فنڈنگ کے ساتھ 1,740 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا ہے۔ پچھلے تین برسوں یعنی 2021، 2022، اور 2023 میں منظور شدہ انکیوبیٹرز کے ذریعے منتخب کردہ اسٹارٹ اپس کی تعداد کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔ گذشتہ تین برسوں یعنی 2021، 2022 اور 2023 میں اسٹارٹ اپس کے لیے منظور شدہ فنڈنگ کی رقم کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ III میں درج ہیں۔

اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو براہ راست مالی امداد فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

یہ اطلاع تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش سنگھ کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔

منسلکہ

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4776



(Release ID: 2004707) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi