وزارت اطلاعات ونشریات
پبلی کیشنز ڈویژن نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں اپنی کتابوں اور جرائد کا وسیع ذخیرہ پیش کرے گا
Posted On:
09 FEB 2024 6:28PM by PIB Delhi
پبلی کیشنز ڈویژن نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 10 سے 18 فروری، 2024 کے دوران منعقد ہونے والے این ڈی ڈبلیو بی ایف 2024 میں اپنی کتابوں اور جرائد کے وسیع ذخیرے کی نمائش کرے گا۔
ڈی پی ڈی میلے میں اپنی کتابیں ’’انڈیا 2024‘‘ اور ’’کیریئر کالنگ‘‘ لانچ کرے گا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کا پبلی کیشنز ڈویژن نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں حصہ لے رہا ہے، جو 10 فروری تا 18 فروری، 2024 کے دوران پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس نو روزہ میگا میلے کا انعقاد وزارت تعلیم کے تحت حکومت ہند کی ایک خود مختار تنظیم نیشنل بک ٹرسٹ نے انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا ہے۔
اس سال پبلی کیشنز ڈویژن ورلڈ بک فیئر کے دوران اپنے سالانہ ریفرنس مینوئل ’انڈیا 2024‘ کا اجراء کرے گا۔ یہ کتاب مختلف مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے کیونکہ اس میں پچھلے سال کے دوران تمام شعبوں میں بھارت کی کامیابیوں کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس موجود ہیں۔
میلے کے دوران ایک اور نئی کتاب ’کیریئر کالنگ‘ بھی جاری کی جائے گی۔ اس کتاب میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے تازہ ترین اور آنے والے روزگار کے مواقع پر مضامین کا ایک متاثر کن مجموعہ ہے۔
’’کثیر لسانی بھارت‘‘ کے متحرک موضوع کے ساتھ ہم آہنگ، پبلی کیشنز ڈویژن انگریزی، ہندی، اردو، سنسکرت اور دیگر بھارتی زبانوں میں متنوع کتابوں کے ساتھ زائرین اور کتابوں سے محبت کرنے والوں کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔ پیش کش میں موجود کتابیں میلے میں آنے والے کتب بینوں کے ذہنوں کو مسحور کرنے کے لیے پابند ہیں۔ نمائش میں آرٹ اور ثقافت، تاریخ، سنیما، شخصیات اور سوانح حیات، زمین اور لوگوں، گاندھی ادب اور بچوں کے ادب جیسے متنوع موضوعات پر کتابیں شامل ہیں۔ اس ڈویژن کی کتابوں کی پریمیم رینج میں راشٹرپتی بھون سیریز، صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم کی منتخب تقاریر اور مہامنا مدن موہن مالویہ کے کلیکٹڈ ورکس شامل ہیں۔
کتابوں کے دلچسپ انتخاب کے علاوہ پبلی کیشنز ڈویژن میلے میں اپنے مقبول اور وسیع پیمانے پر گردش کرنے والے جرائد یوجنا، کروکشیتر، آجکل اور بال بھارتی کو بھی پیش کر رہا ہے۔ زائرین ڈویژن کے ذریعہ شائع ہونے والے جرنلز اور ایمپلائمنٹ نیوز / روزگار سماچار کی سالانہ سبسکرپشن بھی خرید سکتے ہیں۔
نئی دہلی ورلڈ بک فیئر پبلشنگ کی دنیا کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی تقریبات میں سے ایک ہے ، جس میں دنیا بھر کے بڑے پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت ہوتی ہے۔ پبلی کیشنز ڈویژن نئی دہلی کے پرگتی میدان کے ہال نمبر 5 کے سٹال نمبر بی 11 میں اپنی کتابوں اور جرائد کی نمائش کرے گا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4759
(Release ID: 2004680)
Visitor Counter : 77