وزارت دفاع

دفاعی شعبے میں ایف ڈی آئی

Posted On: 09 FEB 2024 4:25PM by PIB Delhi

 دفاعی صنعت کے شعبے کو مئی 2001 میں نجی شعبے کی شرکت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ دفاعی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد 2020 میں نئے دفاعی صنعتی لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیوں کے لیے ، جہاں بھی جدید ٹکنالوجی تک رسائی کا امکان ہے ، خودکار روٹ کے ذریعے 74 فیصد تک ، اور سرکاری روٹ کے ذریعے 100 فیصد تک  بڑھا دی گئی تھی ۔ اب تک دفاعی شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے 5077 کروڑ روپے کی ایف ڈی آئی کی اطلاع دی گئی ہے۔

مزید برآں، حکومت دفاعی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے غیر ملکی اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایم) کے ساتھ مخصوص دفاعی ٹکنالوجیوں کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کو فروغ دیتی ہے۔

یہ جانکاری وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب ونود ایل چاوڑا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4758



(Release ID: 2004678) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi