ریلوے کی وزارت
ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو
امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت ترقی / بحالی کے لیے 1318 اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی
Posted On:
09 FEB 2024 4:49PM by PIB Delhi
گزشتہ تین سالوں کے دوران تین ریلوے اسٹیشنوں یعنی مغربی وسطی ریلوے کے رانی کملا پتی اسٹیشن، مغربی ریلوے کے گاندھی نگر کیپیٹل اسٹیشن اور ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے سر ایم وشویشوریا ٹرمینل اسٹیشن کو ترقی دی گئی ہے۔
ان تین ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر وزارت ریلوے نے بھارتی ریلوے پر اسٹیشنوں کی ترقی کے لیے 'امرت بھارت اسٹیشن اسکیم' کا افتتاح کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 1318 اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اس اسکیم میں طویل مدتی نقطہ نظر کے ساتھ مستقل بنیادوں پر اسٹیشنوں کی ترقی کا تصور کیا گیا ہے۔ اس میں اسٹیشنوں پر سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ماسٹر پلان کی تیاری اور مرحلہ وار ان پر عمل درآمد شامل ہے جیسے اسٹیشنوں تک رسائی کو بہتر بنانا ، گردشی علاقوں ، ویٹنگ ہال ، بیت الخلاء ، ضرورت کے مطابق لفٹ / ایسکیلیٹر، صفائی ستھرائی ، مفت وائی فائی ، 'ون اسٹیشن ون پروڈکٹ' جیسی اسکیموں کے ذریعے مقامی مصنوعات کے لیے کیوسک ، بہتر مسافر انفارمیشن سسٹم ، ایگزیکٹو لاؤنج ، کاروباری میٹنگوں کے لیے نامزد جگہیں ، ایسے ہر اسٹیشن پر ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے لینڈ اسکیپنگ وغیرہ۔
اس اسکیم میں عمارت کو بہتر بنانا، اسٹیشن کو شہر کے دونوں اطراف سے مربوط کرنا، کثیر الجہتی انضمام، دیویانگ جنوں کے لیے سہولیات، پائیدار اور ماحول دوست حل، بلسٹ لیس ٹریک کی فراہمی، ضرورت کے مطابق 'روف پلازہ' کی فراہمی، مرحلہ وار اور فزیبلٹی اور طویل مدت میں اسٹیشن پر سٹی مراکز کی تشکیل شامل ہے۔
یہ جانکاری ریلوے ، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4761
(Release ID: 2004671)
Visitor Counter : 93