ریلوے کی وزارت

ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین کی صورتحال


اب تک، 290.64 کلومیٹرکا پیئر فاؤنڈیشن، 267.48 کلومیٹر پیئر کی تعمیر، 150.97 کلومیٹر گرڈر کاسٹنگ اور 119 کلومیٹر گرڈر کی لانچنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے

Posted On: 09 FEB 2024 4:51PM by PIB Delhi

ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل(ایم اے ایچ ایس آر) پروجیکٹ کی منظور شدہ لاگت 1,08,000 کروڑ روپے ہے۔  اب تک 290.64 کلومیٹر پیئر فاؤنڈیشن، 267.48 کلومیٹر پیئر کی تعمیر، 150.97 کلومیٹر گرڈر کاسٹنگ اور 119 کلومیٹر گرڈر لانچنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ متوقع ٹائم لائن اور حتمی لاگت کا تعین تمام کنٹریکٹ پیکجوں کے ایوارڈ کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔

ایم اے ایچ ایس آر پروجیکٹ گجرات اور مہاراشٹر کی بلند شرح نمو والی ریاستوں سے گزرتا ہے جو ممبئی، سورت، وڈودرا اور احمد آباد کے کاروباری مراکز کو جوڑتا ہے۔ جاپانی بین الاقوامی تعاون ایجنسی (جے آئی سی اے) کے ذریعہ کئے گئے امکانات کےمطالعہ کے مطابق پروجیکٹ اکنامک انٹرنل ریٹ آف ریٹرن (ای آئی آر آر) کا تخمینہ 11.8 فیصد تھا۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4769



(Release ID: 2004645) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati