بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبی گزرگاہوں کے لئے استعمال ہونے والی ندیاں

Posted On: 09 FEB 2024 1:39PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل واٹر ویز ایکٹ 2016 کے تحت اعلان کردہ 111 قومی آبی گزرگاہوں(این ڈبلیوز) میں سے 15 قومی آبی گزرگاہیں آسام میں ہیں۔ فزیبلٹی اسٹڈیز/تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کی تکمیل کے نتیجے میں، بین ریاستی سمیت آسام کے 8 آبی گزرگاہیں نقل و حمل کے لیے قابل استعمال پائی گئی  ہیں، جن کی تفصیلات ضمیمہ - 1 میں دی گئی ہیں۔ آسام کےچار قومی آبی گزرگاہوں  کی ترقی کے لئے، حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات حسب ذیل  ہیں:

  1. این ڈبلیو-2 دریائے برہم پتر

(اے) قومی شاہراہوں کی جامع ترقی کےلئے 474 کروڑ روپے کی لاگت کو منظوری دی گئی ہے، جس میں فیئر وے ڈیولپمنٹ، جوگی گھوپا میں ٹرمینل، بوگیبیل میں ٹورسٹ کے ساتھ کارگو اندرون ملک آبی ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو ٹی) ٹرمینل وغیرہ شامل ہیں۔

(بی) 180 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے پانڈو پورٹ سے قومی شاہراہ-27 تک  متبادل  ایلیویٹیڈ سڑک کی تعمیر

(سی) 208 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے پانڈو (گوہاٹی) میں جہاز کی مرمت کی سہولت کی تعمیر

 قومی آبی گزرگاہ -16 (براک دریا):-148 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی آبی گزرگاہ -16اور  ہند-بنگلہ دیش پروٹوکول (آئی بی پی) روٹ کی جامع ترقی کی منظوری دی گئی، جس میں فیئر وے ڈیولپمنٹ اور کام یعنی  بدر پور اور کریم گنج ٹرمینلز کی جدید کاری، دریائے گنگا پر میئا میں ٹرمینل کی تعمیر اور دریائے گمٹی  پر سونمورا میں ٹرمینل کی تعمیر شامل ہیں۔

  1. 84 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی آبی گزرگاہ -31(دریا دھن سِری) کی ترقی
  • III. 32 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی آبی گزرگاہ -57 دریائے کوپیلی کی ترقی

ضمیمہ ایک

آسام میں این ڈبلیو ایس کی فہرست مکمل ہونے والے مطالعات کے مطابق قابل استعمال پائی گئی

نمبر شمار

قومی آبی گزرگاہ (این ڈبلیو)

لمبائی (کلومیٹر)

آبی گزرگاہوں کی تفصیلات

ریاستیں

الف۔ قومی آبی گزرگاہیں کارگو اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے قابل عمل پائی گئیں۔

1

این ڈبلیو-2

891

دریائے برہم پترا (دھوبڑی - سعدیہ)

آسام

2

این ڈبلیو-16

121

دریائے براق

آسام

3

این ڈبلیو-57

50

دریائے کوپیلی

آسام

ب۔ قومی آبی گزرگاہیں سیاحت اور فیری خدمات کے لیے قابل عمل پائی گئیں۔

1

این ڈبلیو-6

68.484

آئی ندی

آسام

2

این ڈبلیو-18

68.9

بیکی ندی

آسام

3

این ڈبلیو-30

109.136

ڈیہنگ ندی

آسام

4

این ڈبلیو-50

42.576

دریائے جنجیرام

آسام اور میگھالیہ

5

این ڈبلیو-95

106.45

دریائے سبانسیری

آسام

*****

ش ح۔ ح ع ۔ ک ا


(Release ID: 2004466) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi