وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس کے محکمہ نے  چھتیس گڑھ میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 09 FEB 2024 10:35AM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمہ نے 31جنوری2024 کو سیاسی طور پر معروف  ایک شخص (پی ای پی) ، اس کے قریبی ساتھیوں اور چند سرکاری افسران کے کیس میں تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں شروع کیں۔ پی ای پی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک رئیل اسٹیٹ  یعنی زمین جائیداد کا کاروبار کرتا ہے۔ تلاشی کی اس  مہم کےدوران چھتیس گڑھ کے رائے پور، سرگوجا، سیتا پور اور رائے گڑھ اضلاع پرمحیط 25 سے زیادہ مقامات کا احاطہ کیا گیا۔

تلاش کی کارروائی کے دوران  ماخوذ کرنے وا لی متعدد دستاویزات، الگ الگ کاغذات اور ڈیجیٹل شواہد ملے جنہیں ضبط کر لیا گیا۔ یہ شواہد ٹیکس چوری کے طریقہ کار اور ان افراد کی طرف سے اختیار کیے گئے دیگر مشکوک طورطریقوں کاانکشاف کرتے ہیں۔ ابتدائی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ ان افراد نے حکومت سے متعلقہ کاموں میں مختلف افراد کو غیر مناسب طور پر مدد کرنے کے عوض ناجائز رقم حاصل کی ہے۔

تلاشی کے دوران برآمد ہونے والی جرم میں ماخوذ کرنے والی دستاویزات میں تقریباً 13 کروڑ روپے کی غیر قانونی رقم کی تفصیلات موجود ہیں، جو مذکورہ پی ای پی نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ذریعہ نقدی میں وصول کی تھیں۔ اس کے علاوہ  ضبط کئےگئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس ناجائز رقم کی پی ای پی کے ساتھیوں کے ذریعہ رئیل اسٹیٹ یعنی زمین جائیداد  میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اسی طرح رئیل اسٹیٹ کی خریداری میں تقریباً  3 کروڑ روپے کی رقم کی ادائیگی کا ثبوت،اورپی ای پی کے ساتھیوں کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں 8 کروڑ روپے سے زائد کے بے حساب نقدی اخراجات کے ثبوت بھی برآمد ہوئےہیں ۔ ایسے شواہد کی صداقت، پی ای پی کے قریبی ساتھیوں اور ان کے ملازمین کے بیانات سے بھی ثابت ہوتی ہے، جن میں انہوں نے مذکورہ بالا بدعنوانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

اس کے علاوہ ،پی ای پی کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے زمین پر غیر قانونی قبضے سے متعلق  جرم  میں ماخوذ کرنے والی دستاویزات بھی ملی ہیں۔ کسانوں اور ان متاثرہ افراد نےجن کی زمینیں اس طریقے سے منتقل کی گئی ہیں، بھی اپنے بیانات میں اعتراف کیا ہے کہ مذکورہ زمین کے لین دین،  پی ای پی کے غیر ضروری اثر و رسوخ کے تحت  کئے گئے ۔ اسی طرح پی ای پی کے اثر و رسوخ کو بھی اس کے ساتھیوں نے ‘پنرواس پٹہ’کی خریداری کی اجازت حاصل کرنے میں غیرمناسب طریقے سے استعمال کیا۔

پی ای پی کی شریک حیات کی ملکیت والی فیکٹری کے احاطے سے بھی بینک کریڈٹ کے ٹرن اوور میں غیرمناسب مماثلت سے متعلق ا مور کا پتہ چلا ہے۔پی ای پی کی شریک حیات ہیوم پائپس کی مینوفیکچرنگ کی ایک کمپنی چلا رہی ہے۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران لاکھوں 2.50 کروڑروپے سے زائد کی بے حساب نقدرقم اور زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

******

ش ح۔ع م ۔ف ر

 (U: 4708)


(Release ID: 2004303) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi