جل شکتی وزارت

صاف گنگا کے لیے قومی مشن

Posted On: 08 FEB 2024 3:36PM by PIB Delhi

 

نمامی گنگا پروگرام دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے احیا کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ پروگرام کے تحت، آلودگی کے مختلف ذرائع جیسے میونسپل سیوریج، صنعتی فضلہ، میونسپل ٹھوس فضلہ، آلودگی کے غیر نکاتی ذرائع، اور ماحولیاتی بہاؤ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، جنگلات کی بہتری کے لیے مداخلتوں کا ایک جامع مجموعہ، ندی کے کناروں پر سہولیات اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا، گنگا اور اس کی معاون ندیوں کی بحالی کے لیے صلاحیت سازی، تحقیق اور نگرانی، عوامی بیداری وغیرہ کا کام شروع کیا گیا ہے۔

31 دسمبر 2023 تک، کل 457 پروجیکٹوں (بشمول سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس) 38,438.05 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے شروع کیے گئے ہیں، جن میں سے 280 پروجیکٹ مکمل اور آپریشنل ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر منصوبے سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق سے متعلق ہیں کیونکہ غیر علاج شدہ گھریلو/صنعتی گندا پانی دریا میں آلودگی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی صلاحیت کے 6,208.12 ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی) کی تخلیق اور بحالی کے لیے31,575.84 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 198 سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 111 سیوریج پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں، جس کے نتیجے میں 2,844.00 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی گنجائش پیدا  ہوئی اور بحالی ہوئی ہے۔

مالی سال 2014-15 میں نمامی گنگے پروگرام کے آغاز سے لے کر مالی سال 2022-23 تک، حکومت ہند نے نمامی گنگے پروگرام کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) کو 14,329.72 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ این ایم سی جی نے مذکورہ مدت کے دوران مختلف ایجنسیوں کو 13,735.40 کروڑ روپے جاری/تقسیم کیے ہیں، جن میں سے 13,286.84 کروڑ روپےاستعمال کیے جا چکے ہیں۔

مزیدبرآں، مالی سال 2023–24 میں، 31 دسمبر 2023 تک حکومت ہند کی طرف سے این ایم سی جی کو  2,131.93 کروڑ روپےکی رقم جاری کی گئی ہے، جس میں سے 1,930.57 کروڑ روپے مختلف ایجنسیوں کو جاری/ تقسیم کیے گئے ہیں۔

اس طرح، نمامی گنگے پروگرام (31 دسمبر 2023 تک) کے آغاز سے لے کر اب تک حکومت ہند کی طرف سے این ایم سی جی کو کل  16,461.65 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے، اور این ایم سی جی نے مختلف عمل آوری ایجنسیوں کو  15,665.97 کروڑ روپے جاری/ تقسیم کیے ہیں۔

جیسا کہ سینٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے بتایا، کوئی خاص معلومات دستیاب نہیں ہے۔ تاہم، ریاستی حکومت/پروجیکٹ اتھارٹیز/دیگر وزارتوں کے ذریعہ تلچھٹ کے جامع انتظام کے لیے ڈی ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر، وزارت جل شکتی کے ذریعہ ایک قومی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ فریم ورک، دیگر چیزوں کے ساتھ، آبی ذخائر میں تلچھٹ کے انتظام کو تفصیل سے بتاتا ہے۔ اس سلسلے میں، جل شکتی کی وزارت کی طرف سے 19 جون 2023 کو تلچھٹ کے انتظام پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو دریاؤں اور آبی ذخائر میں تلچھٹ کے موجودہ مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4688



(Release ID: 2004211) Visitor Counter : 48


Read this release in: English