وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

میرا گاؤں میری دھروہر پروگرام کی  صورتحال

Posted On: 08 FEB 2024 6:07PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت نے ثقافتی نقشہ سازی کے قومی مشن، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے تحت ’میرا گاؤں میری دھروہر‘ (ایم جی ایم ڈی) پروجیکٹ شروع کیا۔ پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایک جامع ورچوئل پلیٹ فارم پر 29 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہندوستان کے 6.5 لاکھ گاؤں کا ثقافتی نقشہ تیار کرنا ہے۔

این ایم سی ایم نے mgmd.gov.in ویب پورٹل پر تقریباً 4.2 لاکھ گاؤوں کا ڈیٹا درج کرکے اپ لوڈ کیا ہے۔ ویب پورٹل پر 750 گاؤوں کی مختصر ویڈیوز بھی شامل ہیں جو متعلقہ گاؤوں کے ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

اس کے   مقاصد اور توقعات حسب ذیل ہیں:

مقاصد:

  • ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی شناخت کرنا اور انہیں درج کرنا اور دیہی معیشتوں کو دوبارہ تخلیق کرنے اور اسے زندہ کرنے کی اس کی تخلیقی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنا، اور اس طرح ہندوستان کے گاؤوں کو خود کفیل بنانا۔
  • ثقافتی ورثے کی طاقتوں اور ترقی اور ثقافتی شناخت کے ساتھ اس کے انٹرفیس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔
  • 6.5 لاکھ گاؤوں کی جغرافیائی، آبادیاتی پروفائلز، اور تخلیقی کیپٹلز کے ساتھ ساتھ ان کی ثقافتی نقشہ سازی۔
  • فنکاروں اور فن کے طریقوں کے قومی رجسٹر کی تشکیل۔
  • قومی ثقافتی ورک پلیس (این سی ڈبلیو پی) کے طور پر کام کرنے کے لیے ویب پورٹل اور موبائل ایپ تیار کرنا۔

 

توقعات/نتائج

  • بیداری مہم کے ذریعے ثقافتی تنوع میں اضافہ کرنا
  • ثقافتی ورثے اور روایات کی حفاظت کرنا
  • خطرے سے دوچار آرٹ کی شکلوں اور طریقوں کو زندہ کرنا
  • فن پاروں کو فروغ دینے کے لیے قومی سطح کا پلیٹ فارم مہیا کرنا۔ فنکاروں کو موجودہ اسکیموں، گرانٹس، پنشن، ہیلتھ کارڈز اور حکومت ہند کی دیگر فلاحی اسکیموں سے جوڑنا۔
  • فنکاروں کو ای کامرس سے جوڑنا، تاکہ فنکاروں/ اداکاروں کو براہ راست فائدہ مل سکے۔

 نارتھ ایسٹ ژون کلچر سینٹر (این ای زیڈ سی سی) نے پچھلے دو سالوں میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا ہے جیسے کہ بین الاقوامی دن کی تقریبات، آر ڈی برمن کی سالگرہ، وی ٹی آئی آر او ٹی سنگ پر یادگاری پروگرام، آن لائن ورکشاپس، ورچوئل کمیونٹی کلچرل پروگرام پر ورکشاپس، یوم آزادی کی تقریب، فینسی ڈریس، حب الوطنی کے گیت اور لوک گیت، ایک بھارت شریشٹھ بھارت، کانفرنسیں، کلاسیکی رقص کی ورکشاپس، قومی لوک رقص کے تہوار، نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125ویں سالگرہ، بُنائی سے متعلق خواتین کی سرگرمیاں، بارڈر ایریا پروگرام، گمنام ہیروز کو خراج عقیدت، رنگولی مقابلہ ، بھارت کو جانو پروگرام، سنسکرتی ملن اتسو، ثقافتی تبادلہ کے پروگرام، رویندر ناتھ ٹیگور جینتی، یوگا کا بین الاقوامی دن، سنٹرل وستا افتتاحی پروگرام وغیرہ۔

یہ اطلاع ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4681


(Release ID: 2004204)
Read this release in: English