ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرت دھروہر کے مقامات کی صفائی

प्रविष्टि तिथि: 08 FEB 2024 4:06PM by PIB Delhi

 

امرت دھروہر کا مقصد رامسر مقامات کے تحفظ کی منفرد اقدار کو فروغ دینا ہے اور اس کے نفاذ کی حکمت عملی چار اجزاء  جیسے پرجاتیوں اور ہیبی ٹیٹ کنزرویشن، نیچر ٹورزم، ویٹ لینڈز لائی ہوڈز، اور ویٹ لینڈز کاربن اسسمنٹ پر مرکوز ہے ۔ پرجاتیوں اور رہائش گاہ کے تحفظ کا جزو دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ رامسر مقامات کے لیے مربوط انتظامی منصوبے(آئی ایم پی) کی تیاری کے لیے ہے۔ سرگرمیاں جیسے کہ ڈیویڈنگ، ڈیزلٹنگ، آلودگی پر قابو پانا اور کم کرنا آئی ایم پی کا حصہ ہیں۔ اب تک 14 رامسر سائٹس کے لیے آئی ایم پی تیار کیے جا چکے ہیں۔ سووچھتا خصوصی مہم 3.0 کے تحت 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک، ایم او ای ایف سی سی نے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام ویٹ لینڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر ملک بھر میں مختلف امرت دھروہر سائٹس یعنی رامسر سائٹس کے ارد گرد گیلے علاقوں کی صفائی کا اہتمام کیا۔

ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے(ڈبلیو ڈبلیوڈی) ہر سال 2 فروری کو دنیا بھر میں 1971 میں بین الاقوامی اہمیت کے ویٹ لینڈز سے متعلق رامسر کنونشن پر دستخط کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے کا مقصد لوگوں اور کرہ ارض کے لیے ویٹ لینڈز کے اہم کردار کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنا ہے۔

ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے 2023 کے موقع پر، وزارت ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے 4 فروری 2023 کو'ویٹ لینڈز کی بحالی' کے موضوع کے ساتھ'ویٹ لینڈز کے تحفظ کی مہم' (ایس ڈبلیو سی) کا آغاز کیا۔ اس مہم کا مقصد ویٹ لینڈ کے تحفظ اور انتظام کی اہمیت کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنا ہے جبکہ ملک بھر میں ویٹ لینڈز کے مربوط انتظام اور نگرانی میں مقامی برادریوں کو فعال طور پر شامل کرنا اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں، لائن ڈپارٹمنٹ اور نالج پارٹنر سےویٹ لینڈ علاقوں کو بچانے کے لیےتعاون کرنا ہے۔ 2 فروری 2024 کو مدھیہ پردیش کےاندورمیں سر پور رامسر سائٹ پر منعقدہ عالمی ویٹ لینڈز ڈے 2024، سال بھر جاری رہنے والی 'سیو ویٹ لینڈز مہم' کے اختتام پر منایا گیا۔ اس مہم کے تحت 1.9 ملین سے زیادہ لوگوں کو حصہ داری کے ذریعہ آبی زمینوں کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ مہم کے تحت 75,000 سے زیادہ ویٹ لینڈز کی سینچائی کی جا چکی ہے، 5,800 سے زیادہ ویٹ لینڈز کے لیے ہیلتھ کارڈز تیار کیے جا چکے ہیں اور 17,000 سے زیادہ ویٹ لینڈ دوستوں کا اندراج کیا جا چکا ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4687


(रिलीज़ आईडी: 2004203) आगंतुक पटल : 85
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी