وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت شری کی پیش رفت

Posted On: 08 FEB 2024 6:09PM by PIB Delhi

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ بھارت شری پروجیکٹ کے تحت ہندوستانی کتبات کے کل 67461 نمونے لیے گئے ہیں۔ ان میں سے 29260 نمونوں کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کے لیے کوئی علیحدہ بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے اور یہ خرچ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو مختص کیے گئے فنڈز کے ذریعے کیا گیا ہے۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا ملک کے مختلف حصوں سے کتبات کو گاؤں گاؤں کے سروے کے ذریعے اکٹھا کرتا ہے، جو ماہرین کتبات کی ٹیم کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد کتبات کے نشانات کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور ایپی گرافی کی مختلف شاخوں میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہ معلومات ہر سال انڈین ایپی گرافی سے متعلق سالانہ رپورٹ، بروشرز اور کتابچوں جیسے ’’ہندوستانی آثار قدیم- ایک جائزہ‘‘ جیسی اشاعتوں کے ذریعے پھیلائی جاتی ہیں۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، جو کہ ملک کے کتباتی ذخیرہ کا نگہبان ہے، نے خود ہی اس منصوبے کو شروع کیا ہے۔

یہ اطلاع ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4680


(Release ID: 2004192) Visitor Counter : 67


Read this release in: English