اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کا سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیےسعودی عرب کا دورہ

Posted On: 08 FEB 2024 5:41PM by PIB Delhi

 

وزیر برائے اقلیتی امور کی قیادت میں ایک بین وزارتی وفد نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مملکت سعودی عرب کا دورہ کیا۔ حج 2024 کے لیے ہندوستان سے کل 1,75,025 عازمین کے کوٹہ کو حتمی شکل دی گئی ہے جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حجاج کرام کے لیے 1,40,020 نشستیں مختص کی گئی ہیں جس سے پہلی بار حج کا ارادہ رکھنے والے عام عازمین کو بہت فائدہ پہنچے گا جہاں 2024 میں حج گروپ کے منتظمین کے ذریعہ 35,005 عازمین حج کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مملکت سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کے دوران، ہندوستانی عازمین حج کو آخری میل کی معلومات فراہم کر کے آسانی اور سہولت فراہم کرنے میں حکومت ہند کے ڈیجیٹل اقدامات کی مملکت سعودی عرب کی جانب سے بہت ستائش کی گئی۔ اس سلسلے میں مملکت سعودی عرب نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی۔ بغیر محرم کی خواتین (ایل ڈبلیو ایم)  زمرے کے تحت شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت ہند کے اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا،اور اس کی ستائش کی گئی۔

وفد نے جدہ کے حج ٹرمینل کا دورہ کیا تاکہ عازمین حج کے انتظامات کی نگرانی کی جا سکے اور ہندوستانی عازمین حج کی سہولت کے لیے بہتر لاجسٹک اور نگرانی کے طریقہ کار کی سہولت فراہم کرنے کے طریقوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

وفد نے مدینہ منورہ کے علاقے مرکزیہ میں مسجد نبوی (المسجد النبوی) کے احاطے، کوہ احد اور مسجد قبا کا دورہ کیا۔ مدینہ منورہ کے دورے کے دوران وفد نے حجاج کرام کے لیے مدینہ منورہ میں دستیاب رہائش کا بھی جائزہ لیا۔ وفد نے ہندوستانی رضاکاروں سے بات چیت کی جو ہندوستانی عازمین حج کو سرشار اور بے لوث خدمات فراہم کرتے ہیں، بشمول حج 2023 کے دوران اور ہندوستان کے عمرہ زائرین سے بھی بات چیت کی۔ مدینہ کے دورے سے ہندوستانی عازمین حج کے لیے 2024 کے آرام دہ حج کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں پہلے ہی بصیرت فراہم کرنے میں مدد ملی۔ شکایات کے ازالے اور حاجیوں کے لیے مضبوط اور قابل بھروسہ طبی سہولیات کے قیام اور ان میں اضافہ سمیت خدمات کی ہموار فراہمی کے لیے ڈیجیٹل اقدامات کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر موصوفہ کی قیادت میں وفد نے جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اس عالمی کانفرنس میں اہم فیصلہ سازوں، ماہرین، ماہرین تعلیم اور محققین کے نشستیں، ورکشاپس اور تربیتی سیمینار شامل تھے۔ اس تقریب میں دنیا بھر کے مختلف مقامات سے وزراء اور حکام نے شرکت کی، ساتھ ہی حج اور عمرہ کے شعبے میں مصروف نجی اور سرکاری دونوں اداروں کی نمائندگی کرنے والے 200 سے زائد اداروں نے شرکت کی۔ اس نے عالمی سطح پر بہترین طریقوں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی، اور خیالات اور معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی، جو ہندوستانی عازمین کے لیے حج کے تجربے کو بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔ کانفرنس کے موقع پر مکہ مکرمہ خطے کے نائب گورنر کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں مکہ مکرمہ میں حج کے دوران ہندوستانی عازمین کے لیے سہولیات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مزید قریبی تعاون کی گنجائش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہندوستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان والہانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور ہندوستانی وفد کے مدینہ منورہ کے دورے میں سہولت فراہم کرنے میں حج و عمرہ کی وزارت کے خصوصی اقدام کو سراہا گیا ہے۔ یہ دورہ عازمین حج کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور سعودیوں کے ساتھ لوگوں کے روابط کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

حکومت ہند حجاج کرام کے بہترین مفادات کے بارے میں حساس اور باخبر ہے اور حج کی سعادت حاصل کرنے والے ہندوستانی مسلمانوں کو بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے، اس طرح انہیں ایک آرام دہ اور پورا کرنے والا حج کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

یہ اطلاع اقلیتی امور کی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4691



(Release ID: 2004191) Visitor Counter : 124


Read this release in: English