وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ثقافتی فنڈ کا قیام

Posted On: 08 FEB 2024 6:10PM by PIB Delhi

حکومت نے چیریٹیبل انڈومنٹ ایکٹ، 1890 کے تحت 28 نومبر، 1996 کو ایک ٹرسٹ کے طور پر قومی ثقافتی فنڈ (این سی ایف) قائم کیا ہے۔ این سی ایف کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے ذریعے اضافی وسائل کو متحرک کرنا ہے تاکہ ہندوستان کی مادی ثقافت اور غیر مادی ورثہ کے فروغ، حفاظت اور بقا کے لیے کام کیا جاسکے۔ اس موڈ کے تحت این سی ایف اور شراکت دار ایجنسیاں متفقہ پروجیکٹوں کے لیے مفاہمت نامہ (ایم او یو) کا حصہ بنتی ہیں اور این سی ایف پروجیکٹوں کو اصولوں کے مطابق نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مزید برآں، این سی ایف عطیہ دہندگان/اسپانسر کو کسی خاص مقام/پہلو کے ساتھ پروجیکٹ کی نشاندہی کرنے کے لیے لچک فراہم کرتا ہے اور اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے ایک نافذ کرنے والی ایجنسی بھی فراہم کرتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ پی پی پی موڈ کے تحت این سی ایف کے تعاون یافتہ پروجیکٹوں میں تاخیر نہ ہو، اے ایس آئی کے پروجیکٹوں کے لیے ڈائریکٹر جنرل، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی صدارت میں اور دیگر پروجیکٹوں کے لیے این سی ایف/ وزارت ثقافت کے افسران کی صدارت میں پروجیکٹ کے نفاذ کی کمیٹی (پی آئی سی)کی میٹنگ، منصوبوں کی پیشرفت اور ہموار عمل درآمد کی نگرانی کے لیے باقاعدگی سے بلائی جاتی ہے۔

این سی ایف کارپوریٹس، پی ایس یو، پی ایس بی، ٹرسٹ اور یہاں تک کہ افراد سے مرکزی طور پر متوقع یادگاروں/ثقافتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے عطیہ حاصل کر سکتا ہے، اور انہیں ٹیکس سے 100 فیصد فوائد حاصل کرنے کے قابل بنا سکتا ہے۔ تمام عطیہ دہندگان/ اسپانسرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی خاص پروجیکٹ کے لیے متفقہ ایم او یو کی شرائط و ضوابط کی تعمیل کریں۔

یہ اطلاع ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4679


(Release ID: 2004185) Visitor Counter : 78


Read this release in: English