ارضیاتی سائنس کی وزارت
آب و ہوا کی پیشن گوئی کے مقامی نظام کی ترقی
Posted On:
08 FEB 2024 6:15PM by PIB Delhi
ایک جدید ترین ارتھ سسٹم ماڈل(ای ایس ایم) جسےآئی آئی ٹی ایم-ای ایس ایم کے نام سے جانا جاتا ہے، زمینی سائنس کی وزارت کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی(آئی آئی ٹی ایم) کے مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی کی تحقیق (سی سی سی آر) میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کا پہلا ای ایس ایم ہے اور آئی آئی ٹی ایم-ای ایس ایم کا استعمال کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اسے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین حکومتی پینل (آئی پی سی سی) کی طرف سے تیار کردہ تازہ ترین چھٹی تشخیصی رپورٹ میں بھی استعمال کیا گیا۔ قومی موسمیاتی تبدیلی کی تشخیص کی رپورٹ جو علاقائی موسمیاتی تبدیلی کے تخمینوں کی دستاویز کرتی ہے، طلباء، محققین اور پالیسی سازوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے جاری کی گئی ہے۔یہ رپورٹ درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔
https://link.springer.com/book/10.1007/978-981-15-4327-2
سال2017-2023 کی مدت کے دوران 192.28 کروڑ روپے کی رقم موسمیاتی پیشن گوئی کے نظام کی ترقی کے لیے مانسون کنویکشن، کلاؤڈز اینڈ کلائمیٹ چینج (ایم سی 4) ذیلی اسکیم کے لیےآئی آئی ٹی ایم-سی سی سی آر کو منظوری دی گئی ہے۔
یہ معلومات زمینی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
4686
(Release ID: 2004182)
Visitor Counter : 78