سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو قومی شاہراہوں سے جوڑنا

प्रविष्टि तिथि: 08 FEB 2024 4:05PM by National

سڑک نقل و حمل  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران تعمیر کی اوسط رفتار، یعنی 2018-19 سے 2022-23 کے دوران، تقریباً 30 کلومیٹر فی دن ہے، جبکہ پانچ سال کی مدت کے دوران تقریباً 13 کلومیٹر فی دن (اوسط) 2009-10 سے 2013-14 تک رہی ہے۔

حکومت نے 40 ضلعی ہیڈکوارٹرز کو چھوڑ کر سبھی کو قومی شاہراہوں (این ایچ ) کے ساتھ کنیکٹیوٹی فراہم کی ہے، انہیں این ایچ  نیٹ ورک سے 10 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر قابل رسائی بنا یا گیا ہے۔ ان 40 ضلعی ہیڈکوارٹرز کی ریاست/ضلع وار فہرست منسلک ہے۔

ایسے ضلعی ہیڈکوارٹرزکی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے حساب سے فہرست مندرجہ ذیل ہے جو این ایچ  نیٹ ورک سے 10 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک جوڑے نہیں گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 4677


(रिलीज़ आईडी: 2004136) आगंतुक पटल : 99
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English