ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

اضافی کاربن جذب کرنے والے نظام کی تخلیق

Posted On: 08 FEB 2024 4:13PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ 2030 تک اضافی جنگلات اور درختوں کے احاطہ کے ذریعے 2.5 سے 3 بلین ٹن سی او 2 کے مساوی اضافی کاربن سنک بنانے کے لیے قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے تحت ہندوستان کے عزم کا بنیادی سال 2005 ہے۔ اس کے مطابق، فارسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی)،دہرادون کی رپورٹ بھارت نے اب تک 1.97 بلین ٹن سی او 2 کے مساوی اضافی کاربن سنک حاصل کیا ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت مختلف اسکیموں اور پروگراموں یعنی  ، نگر وان یوجنا اور معاوضہ دار شجرکاری فنڈ (ای اے ایم پی اے) کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے اس طرح اضافی کاربن سنک بنانے میں تعاون کرتی ہے۔

گرین انڈیا مشن، جو 2015-16 کے دوران شروع کیا گیا تھا، اس کا مقصد جنگلات اور غیر جنگلاتی علاقوں میں جنگل بانی  کی سرگرمیاں شروع کر کے انحطاط شدہ جنگلاتی زمینوں کو بحال کرکے ہندوستان کے جنگلات کی حفاظت، بحالی اور اضافہ کرنا ہے۔ گرین انڈیا مشن کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کی ریاست اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے  لحاظ سے تفصیل ضمیمہ I میں منسلک ہے۔

وزارت نگر وان یوجنا کو نافذ کر رہی ہے جس میں 2020-21 سے 2026-27 کی مدت کے دوران ملک میں 600 نگر ون اور 400 نگر واٹیکا بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔ نگر ون یوجنا کا مقصد شہری اورشہر کے مضافاتی علاقوں میں جنگلات اور سبز احاطہ کو نمایاں طور پر بڑھانا اور حیاتیاتی تنوع کو بڑھانا ہے۔ نگر ون یوجنا کے تحت جاری کردہ فنڈز کی ریاست اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیل ضمیمہ II میں منسلک ہے۔

معاوضہ دار جنگل بانی  فنڈ (سی اے ایم پی اے) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ مختلف جنگل بانی اور جنگلات کے تحفظ کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس میں معاوضہ دار  جنگل بانی فنڈ ایکٹ، 2016 (سی اے ایف ایکٹ) اور سی اے ایف ضوابط ، 2018 کی دفعات کے مطابق ہیں۔ سی اے ایم پی اے کے تحت ریاست اور یوٹیز کے لیے منظور شدہ آپریشنزکے سالانہ منصوبے کی تفصیلات ضمیمہ III میں منسلک ہیں۔

جنگل بانی کی سرگرمیاں متعلقہ وزارتوں کےمختلف پروگراموں اور اسکیموں جیسے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم، نیشنل بانس مشن، زرعی جنگلات پر ذیلی مشن وغیرہ اور ریاستی حکومت اور یوٹی انتظامیہ کی اسکیموں کے تحت بھی شروع کی جاتی ہیں۔

ضمیمہ I

گرین انڈیا مشن کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے جاری کردہ  فنڈ ۔

روپے کروڑ میں

نمبر شمار

ریاستیں

2021- 22

2022-23

2023-24

1

آندھرا پردیش

2.02

 

 

2

اروناچل پردیش

13.43

21.28

 

3

چھتیس گڑھ

6.12

 

 

4

ہریانہ

9.55

 

5.19

5

جموں و کشمیر

 

6.49

 

6

کرناٹک

4.45

2.93

2.33

7

مدھیہ پردیش

18.29

17.93

8.62

8

منی پور

9.93

5.45

8.91

9

میزورم

29.86

36.27

21.13

10

اوڈیشہ

17.74

8.4756

 

11

پنجاب

3.32

2.7393

5.38

12

سکم

7.77

6.57

7.50

13

اتراکھنڈ

33.99

28.40

21.61

14

مغربی بنگال

 

0.76

0.76

15

اتر پردیش

 

 

5.43

 

کل

156.46

137.29

86.86

ضمیمہ II

نگر ون یوجنا کے تحت ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مطابق جاری  کردہ فنڈ :

(روپے کروڑ میں )

نمبر شمار

ریاست/ یوٹی

2021-22

2022-23

2023-24

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

0.56

0

0

2

آندھرا پردیش

1.17

3.58

58.38

3

اروناچل پردیش

0

0.56

0

4

آسام

1.69

0

0

5

بہار

1.007

1.38

0.44

6

چندی گڑھ

0

0.13

0

7

چھتیس گڑھ

8.30

0

0

8

گوا

1.43

0

0.61

9

گجرات

2.97

2.03

0

10

ہریانہ

4.49

0

0

11

ہماچل پردیش

1.66

3.19

0

12

جموں و کشمیر

1.38

3.64

1.07

13

جھارکھنڈ

2.36

17.62

1.45

14

کرناٹک

1.40

0

2.60

15

کیرالہ

10.55

0

0

16

مدھیہ پردیش

10.14

11.75

0

17

مہاراشٹر

1.56

1.93

0

18

منی پور

1.43

0

0

19

میگھالیہ

0

2.42

0

20

میزورم

2.84

17.66

1.21

21

ناگالینڈ

1.29

0

4.57

22

اوڈیشہ

20.30

0

0

23

پنجاب

2.62

0

2.65

24

راجستھان

4.44

8.48

0.73

25

سکم

0

3.90

0

26

تمل ناڈو

5.93

6.30

0

27

تلنگانہ

0

5.85

0

28

تریپورہ

3.53

0

1.51

29

اتر پردیش

19.68

0.06

0

30

اتراکھنڈ

1.68

0.86

0

31

مغربی بنگال

1.02

0.72

1.58

 

کل

115.52

92.12

76.85

 

ضمیمہ3

قومی سی اے ایم پی اے کے ذریعہ منظور شدہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آپریشنز کا سالانہ منصوبہ

(روپے کروڑ میں)

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

2020-21

2021-22

2022-23

1.

انڈمان اور نکوبار جزائر

2.13

0.00

10.97

2.

آندھرا پردیش

330.82

325.00

224.09

3.

اروناچل پردیش

155.46

240.85

196.93

4.

آسام

88.34

79.12

162.57

5.

بہار

239.47

106.84

115.42

6.

چندی گڑھ

2.26

5.14

1.56

7.

چھتیس گڑھ

1347.02

1500.75

688.47

8.

دامن اور دیو اور دادر اور نگر حویلی

0.00

0.00

0.00

9.

دہلی

19.55

16.15

33.93

10.

گوا

32.68

21.55

36.53

11.

گجرات

169.85

169.00

205.40

12.

ہریانہ

203.95

317.59

270.68

13.

ہماچل پردیش

158.38

138.10

190.23

14.

جموں و کشمیر

184.33

257.16

312.69

15.

جھارکھنڈ

376.55

437.60

764.828

16.

کرناٹک

216.70

321.06

270.98

17.

کیرالہ

15.78

25.13

17.26

18.

مدھیہ پردیش

500.00

616.88

899.84

19.

مہاراشٹر

599.32

688.27

708.11

20.

منی پور

27.79

25.09

22.59

21.

میگھالیہ

33.97

36.40

26.67

22.

میزورم

32.66

18.08

16.74

23.

ناگالینڈ

0.00

0.00

0.00

24.

اوڈیشہ

773.39

901.03

1191.31

25.

پنجاب

177.85

218.06

203.01

26.

راجستھان

280.70

286.70

249.19

27.

سکم

47.72

70.00

92.85

28.

تمل ناڈو

66.62

0.00

38.22

29.

تلنگانہ

483.78

752.71

772.65

30.

تریپورہ

21.51

35.24

52.90

31.

اتر پردیش

442.01

586.90

344.08

32.

اتراکھنڈ

353.64

726.88

320.15

33.

مغربی بنگال

74.00

58.30

52.83

34.

لداخ

0.00

0.00

0.00

 

کل

7458.23

8981.58

8493.678

 

******

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-4667



(Release ID: 2004120) Visitor Counter : 54


Read this release in: English