ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مقدس درختوں کی حفاظت
Posted On:
08 FEB 2024 4:16PM by PIB Delhi
جنگلی حیات اور اس کے مسکن کا انتظام بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 ریاستی حکومت کو حیوانات، نباتات اور روایتی یا ثقافتی تحفظ کی اقدار اور طریقوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی نجی یا کمیونٹی اراضی کو کمیونٹی ریزرو کے طور پر اعلان کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ مقدس گرووز عام طور پر درختوں کے بہت چھوٹے ٹکڑے ہوتے ہیں جو روایتی طور پر مقامی کمیونٹیز کے ذریعہ ان کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی وجہ سے محفوظ ہوتے ہیں اور مقامی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ گزشتہ تین سالوں اور رواں سال کے دوران کدلونڈی-والِکُنّو کمیونٹی ریزرو کے لیے ریاست کیرالہ کو 'جنگلی حیات کے مسکن کی ترقی' کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے تحت جاری کیے گئے فنڈز ذیل میں دیئے گئے ہیں:
نمبرشمار
|
سال
|
مختص کئےگئےفنڈ
(لاکھ روپئے میں)
|
1
|
2020-21
|
11.195
|
2
|
2021-22
|
3.1125
|
3
|
2022-23
|
2.574
|
|
|
|
ریاست کیرالہ میں مینگرووز کی تباہی کے بارے میں حکومت کیرالہ سے کوئی خاص رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ-2021 کے مطابق، ریاست کیرالہ میں 2019 کے جائزے سے مینگروو کے احاطہ میں 0.46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔م م۔ف ر
(U: 4662)
(Release ID: 2004113)
Visitor Counter : 77