وزارت سیاحت
لداخ میں سیاحت کو فروغ دینا
Posted On:
08 FEB 2024 4:42PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور ڈونیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے (یوٹی) لداخ میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
- سودیش درشن اورسیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی امداد اسکیموں کے تحت سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے منظور شدہ پروجیکٹ۔ مندرجہ بالا اسکیموں کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات لداخ کی یوٹی میں اجزاء کے ساتھ ذیل میں دی گئی ہیں:
a۔ سودیش درشن اسکیم کے تحت 'جموں-سری نگر-پہلگام-بھگوتی نگر-اننت ناگ-اسلام آباد اوڑی-کرگل-لیہہ کی ترقی' - کل پروجیکٹ کی لاگت 77.33 کروڑ روپے ہے جس میں 13.43کروڑ روپے کی لاگت کی لداخ میں کرگل اور لیہہ میں سیاحت کی سہولیات کی ترقی بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کو 2016-17 میں منظور کیا گیا تھا۔
.b سودیش درشن اسکیم کے تحت 'اننت ناگ-پلوامہ- کشتواڑ- پہلگام- زنسکار پدم- ڈاکسم- رنجیت ساگر ڈیم میں سیاحتی سہولیات کی ترقی' - کل پروجیکٹ لاگت 86.39 کروڑ روپے ہے جس میں 9.45 کروڑ روپے کی لداخ کے زنسکار-پدم میں سیاحتی سہولیات کی ترقی شامل ہے ۔ اس منصوبے کو 2016-17 میں منظور کیا گیا تھا۔
c سودیش درشن اسکیم کے تحت ’گلمرگ-بارہمولہ-کپواڑہ-کرگل-لیہہ میں سیاحتی سہولیات کی ترقی' - کل پروجیکٹ لاگت 91.84 کروڑ روپے ہے جس میں37.64 کروڑ روپےکی لاگت کی لداخ کے کرگل اور لداخ کے لیہہ میں سیاحتی سہولیات کی ترقی شامل ہے۔ اس منصوبے کو 2016-17 میں منظور کیا گیا تھا۔
d ۔لیہہ، لداخ میں ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو اور 2020-21 کے دوران 23.22 کروڑ روپے کی رقم سے سیاحتی انفراسٹرکچر ترقی اسکیم کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد کے تحت، کرگل، لداخ کے سیاحت سہولیات مرکز میںواٹر واٹر اسکرین پروجیکشن ملٹی میڈیا شو۔
ii وزارت سیاحت نے پائیدار اور ذمہ دار مقامات کی ترقی کے مقصد کے ساتھ اپنی سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے۔ 'لیہہ' اور 'کارگل' کو لداخ کے یوٹی میں ایس ڈی 2.0 کے تحت ترقی کی مقامات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
iii۔20-2019 کے دوران، لداخ کے یوٹی کو 'لوسر فیسٹیولز' کے انعقاد کے لیے 15.00 لاکھ روپے کی رقم میں گھریلو فروغ اور پبلسٹی بشمول ہاسپیٹلٹی (ڈی پی پی ایچ) اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔
iv ۔سیاحت کی وزارت انکریڈیبل انڈیا کی ویب سائٹ اور وزارت سیاحت کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے لداخ کے یوٹی اور اس کی مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دیتی رہی ہے۔ وزارت بیرون ملک منعقد ہونے والے بین الاقوامی سفری میلوں اور نمائشوں میں ہندوستان کے پویلین میں لداخ کی نمائش کر رہی ہے۔
یوٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن ایس او . 30 مورخہ 6 اگست 2021 نے گھریلو سیاحوں کے لیے محدود علاقوں میں جانے کے لیے اجازت نامے کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔ آج تک ایل اے سی اور ایل او سی کے ساتھ (سلامتی وجوہات کی وجہ سے) کچھ علاقوں کے علاوہ پورا لداخ گھریلو سیاحوں کے لیے کھلا ہے۔ تاہم، غیر ملکیوں کے لیے ابھی بھی یوٹی کے اندر محدود علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے اجازت نامہ ضروری ہے۔
یوٹی انتظامیہ نے متعلقہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اجتماعی طور پر شناخت شدہ مقامات پر پولیس چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ مزید برآں، یوٹی انتظامیہ وقتاً فوقتاً صحت کی وجوہات، حفاظت اور سلامتی کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتی ہے۔
ش ح۔ا ک ۔ ج
Uno-4656
(Release ID: 2004093)
Visitor Counter : 63