کامرس اور صنعت کی وزارتہ

2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ بننے کے سفرمیں عمدگی اورہمہ گیریت امتیازی نشانات ہوں گے :جناب  پیوش گوئل


جناب گوئل نے گریجویشن کرنے والے طلباء سے کہا : ایک  ایسا پراعتماد ماحولیاتی نظام تخلیق کریں جو ‘‘صفراثراورصفرنقص ’’ کا احترام کرے

کوالٹی کونسل آف انڈیا کی طرف سے گن وتا گروکل نے پہلے بیچ کی گریجویشن کا جشن منایا، 87 نوجوان پیشہ ور افراد فارغ التحصیل ہوئے

Posted On: 07 FEB 2024 9:13PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت،  صارفین کے امور، خوراک اور  سرکارنظام  تقسیم نیز ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ معیار  اورعمدگی کی اہمیت کو سمجھنا اور اس کی ستائش  کرنا ضروری ہے۔ کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے ‘گن وتا گروکل پروگرام’ کے پہلے بیچ کے  جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے لیے معیار اور ہمہ گیریت دو اہم ترین امور ہیں جو 2047 تک ہندوستان کے ترقی یافتہ بننے کے سفرمیں عمدگی اورہمہ گیریت امتیازی نشانات ہوں گے ۔

جناب گوئل نے وزیر اعظم  جناب نریندرمودی کی  تیسری میعاد میں شہریوں کو معیار زندگی فراہم کرنے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، کیونکہ انہوں نے اپنی دوسری میعاد میں لوگوں کے رہن سہن میں  آسانی فراہم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے  طلباء سے بات کرتے ہوئے،  فارغ التحصیل طلباء پر زور دیا کہ وہ ایک نوجوان پراعتماد ماحولیاتی نظام تخلیق کریں جو‘ صفراثراورصفرنقص  کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت تک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا جب تک کہ ہم ماحولیات کا احترام نہیں کرتے اور معیار اور پائیداری  نیزہمہ گیریت کو  بنیادی توجہ کے طور پر شامل نہیں کرتے، جس سے ہندوستان کو اس سنہری دور تک پہنچنے میں مدد ملے گی، جس سے ہمارا ملک کبھی لطف اندوز ہوا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240207-WA0011F2MF.jpg

ہندوستان کی نوجوان قوت کو مضبوط کرنے کے مقصد کے ساتھ، جو کہ دنیا کی کل نوجوانوں کی آبادی کا تقریباً 20فیصد ہے، کیو سی آئی نے گن وتا گروکل کے پہلے بیچ کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقادکیا، جو نوجوانوں کو2047تک ترقی یافتہ بھارت ،  وکست بھارت کا ایک اہم حصہ بننے کی غرض سے  آگے بڑھانے کے وژن سے منسلک ایک اہم  پہل قدمی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240207-WA0007BAHE.jpg

اس  پہل قدمی کا مقصد نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانا اور انہیں کام کی متحرک مارکیٹ میں کامیابی کے لیے آراستہ  کرنا اور انہیں حکمرانی  اور عوامی پالیسیوں کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ پہلے بیچ میں، 87 روشن نوجوان پیشہ ور افراد نے اپنی لگن اور کامیابیوں کے لیے کیو سی آئی  سے ایک اعزاز کے ساتھ گریجویشن کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240207-WA000925WH.jpg

پہلی کھیپ کی کامیابی کی بدولت 9 فروری 2024 کو شروع ہونے والے دوسرے بیچ کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ گن وتاگروکل  ،نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق اپنے اختراعی طریقہ کار اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ، ہندوستان کے مستقبل پر ایک اہم اثر ڈالنے کے لیے تیار ہے۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-4624



(Release ID: 2003906) Visitor Counter : 42


Read this release in: Hindi , English